بدھ 25 نومبر 2020 - 6:11:15 شام

دبئی لینڈ دیپارٹمنٹ اور JLL کاکمرشل پراپرٹی پرائس انڈیکس بنانے کا معاہدہ


دبئی، 21 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ، ڈی ایل ڈی نے ایک کمرشل پراپرٹی پرائس انڈیکس، سی پی پی آئی بنانے کے لئے رئیل اسٹیٹ اور انوسٹمنٹ مینجمنٹ میں مہارت رکھنے والی معروف کمپنی Jones Lang LaSalle, JLL کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ڈی ایل ڈی میں رئیل اسٹیٹ پروموشن اینڈ انوسٹمنٹ مینجمنٹ شعبے کی سی ای او ماجدہ علی راشد اور JLL مشرق کے سطیٰ کی سی ای او تھیری ڈیلاوکس نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت سرکاری تجارتی پراپرٹی انڈیکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یہ انڈیکش سرمایہ کاروں ، ایجنسیوں ، اور اداروں کیلئے اعداد و شمار کے قابل اعتماد ذریعے کے طور پر کام کرے گا۔ انڈیکس سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے فیصلے اور پورٹ فولیو مینجمنٹ کرتے وقت تجارتی مارکیٹ کی کارکردگی کی نگرانی کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری سے دونوں اداروں کو دبئی کی شفافیت اور رئیل اسٹیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ماجدہ علی راشد نے کہا کہ JLL کے ساتھ یہ شراکت دبئی میں ریل اسٹیٹ کے شعبے کو مستحکم کرنے، عالمی سطح پر رئیل سٹیٹ میں دبئی کی مرکزی حیثیت اور نجی شعبے کے ساتھ ڈی ایل ڈی کی شراکت داری اور تعلقات کے ہمارے عزم کو مستحکم کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ڈی ایل ڈی مسلسل اقدامات کے ذریعے صنعتوں میں سرمایہ کاروں کے فیصلے سازی میں شفافیت کو فروغ دینے میں مدد دینے والے اقدامات کرتا ہے۔ کمرشل پراپرٹی پرائس انڈیکس تمام متعلقہ فریقوں کو صنعت کے حوالے سے بہترین اور مستند ترین معلومات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ڈی ایل ڈی زمینوں اور جائیدادوں کے اندراج کے لئے پہلے سے ہی ایک ضابطہ کار فراہم کرنے کے ساتھ صارفین کے حقوق کا بھی تحفظ کرتا ہے۔ یہ عالمی سطح پر ایسا ماحول مہیا کرتا ہے جو سرمایہ کاری کو راغب کرے اور ساتھ ہی حکومت کے اسٹریٹجک رئیل سٹیٹ مقاصد کو پورا کرنے میں مدد دے۔ تھیری ڈیلواکس نے کہاکہ ڈی ایل ڈی کے ساتھ معاہدے سے ہمیں اس شعبے میں شفافیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجے میں مقامی، علاقائی اور عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں راغب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دبئی کو پہلے ہی اپنے اہم محل وقوع اور سرمایہ کاری کو متاثر کرنے والے ماحول کی بدولت سرمایہ کاری کے ایک بہترین مقام کی حیثیت حاصل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس انڈیکش کے ذریعے دبئی کی اس کی پوزیشن کو مزید بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302888463

WAM/Urdu