منگل 24 نومبر 2020 - 8:13:06 شام

 ابوظہبی میں سیاحت کے شعبہ کی بحالی میں مثبت اشارے


ابوظہبی، 22 نومبر، 2020 (وام) ۔۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابو ظہبی نے 2020 کی تیسری سہ ماہی میں دارالحکومت کے سیاحتی شعبہ کی سرگرمیوں سے حاصل آمدنی میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔انڈسٹری ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سہ ماہی اجلاس مں بتایا گیا کہ سیاحتی شعبہ کی بحالی نیز مستقبل کے منصوبوں اور امارات میں سیاحت کو فروغ دینے کے منصوبوں میں حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔ اجلاس میں امارات میں سیاحتی سرگرمیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کے لئے سیاحت کے شعبے سے وابستہ شراکت داروں اور سرکردہ اداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال کی تیسری سہ ماہی میں سیاحتی سرگرمیوں سے حاصل آمدنی کا جائزہ لیا گیا۔ تیسری سہ ماہی کے دوران ابوظہبی میں ہوٹلز کے استعمال کی بلند ترین شرح دیکھی گئی اور خطے میں فی کمرہ تیسری سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی گئی۔ مہمانوں کی تعداد 95میں فیصد اضافے کے ساتھ دوسری سہ ماہی کی نسبت ہوٹلز کی آمدنی میں 46 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ امارات کے پورے مالز میں لوگوں کی آمد میں اندازاً 83 فیصد اور ایئر لائن بکنگ میں 119 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو اس شعبہ کی بحالی کا ثبوت ہے۔ اس دوران ابوظہبی میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کی سیٹنگ کیپسٹی میں بھی 364 فیصد اضافہ ہوا۔ خطے کے پہلے جامع حفاظتی اورحفظان صحت سے متعلق سرٹیفیکیشن پروگرام "گو سیف" نے ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر صحت اور حفاظت کی سطح پر صارفین کے اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ پروگرام امارات کے تمام ہوٹلوں میں شروع کیا گیاہے۔ ڈی سی ٹی ابوظہبی کے قائم مقام سیکرٹری سعود الحوسني نے کہاکہ عوامی نقل و حرکت پر پابندیوں اور شدید رکاوٹوں کے باوجود ہم نے اس سال کی تیسری سہ ماہی میں جو مثبت اشارے دیکھے ہیں وہ ابوظہبی کی سیاحت میں تیزی کا ثبوت ہیں۔مستقبل کے لئے سیاحت اب بھی ابوظہبی کی معاشی ترقی کے سب سے اہم عناصر میں سے ایک ہے اور ہم ابوظہبی حکومت ، صحت کے حکام ، شراکت داروں اور وسیع تر برادری کے ساتھ اپنے امور کو کامیابیوں پر استوار کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اجلاس کے دوران ، ڈی سی ٹی ابو ظہبی نے شراکت داروں کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں کا تبادلہ کیاگیا۔ ڈی سی ٹی ابو ظہبی میں سیاحت اور مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علي حسن الشيبة نے کہا کہ مشکل ادوار کے دوران بھی ابو ظہبی کو سیاحت کی اہم منزل کی حیثیت دلانے کے لئے ہمارا نظریہ ذہن کے سامنے رہتا ہے۔اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے شراکت دار اس جاری ترقی کا حصہ بنیں۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302888739

WAM/Urdu