بدھ 25 نومبر 2020 - 6:35:01 شام

سپریم پٹرولیم کونسل کا ابوظہبی میں 22 ارب بیرل غیرروایتی قابل حصول تیل ذخائر کی دریافت کا اعلان

  • encaj-gw4aiekjm
  • encak0exuaolllt
  • encaj-hxiaiallu
  • encak1gxeaa9esv
  • encak1xwmai3_pc
  • encak2hxyairsnm
  • encaj-ow8aejvf2

ابوظہبی ، 22 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ سپریم پٹرولیم کونسل ، ایس پی سی کی طرف سے اتوار کو کیئے جانے والے اعلان کے مطابق ابوظہبی کی امارت میں غیر روایتی قابل حصول تیل کے نئے 22 ارب بیرل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جوکہ آن شور ذخائر ہیں جبکہ امارت کے روایتی تیل ذخائر میں بھی 2 ارب بیرل کا اضافہ ہوا ہے – ایس پی سی کی طرف سے تیل کے ان نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان ایک ورچوئل اجلاس میں کیا گیا جو کہ ابوظہبی کے ولی عہد ، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور ایس پی سی کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی زیر صدارت ہوا – اجلاس کے دوران ادنوک کے اس ایکشن پلان کی منظوری بھی دی گئی جوکہ آئیندہ 5 برس میں اسکی کیپیٹل سرمایہ کاری میں 448 ارب درہم اضافہ کیلئے ہے ، اس سے مقامی معیشت میں 160 ارب درہم دوبارہ شامل ہونگے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302888807

WAM/Urdu