بدھ 25 نومبر 2020 - 6:43:30 شام

اماراتی شہریوں کو ذاتی تفصیلات اپ ڈیٹ کرانے کی 31 دسمبر تک مہلت مل گئی


ابوظہبی ، 22 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ شہریت اور شناخت کی وفاقی اتھارٹی ، آئی سی اے کے مطابق اماراتی شہریوں کی ذاتی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کی مہلت کو 31 دسمبر تک توسیع دیدی گئی ہے – اتھارٹی کی طرف سے کیئے جانے والے اعلان کے مطابق " آپ کا ڈیٹا ۔۔۔ آپ کی شناخت " اقدام کے تحت کیئے جانے والے فیصلہ پر 28 اکتوبر 2020 کو عمل کیا گیا تھا اور یہ فیصلہ اتھارٹی کی ان خواہشات اور توقعات کے مطابق ہے جس میں مختلف حالات کے دوران معاشرے کے ارکان کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے – اس فیصلے کے تحت ایسے فوائد لینے والوں کو ایک نیا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنا الیکٹرانک ڈیٹا 2020 کے اواخر تک اپ ڈیٹ کرالیں ، اس کیلئے وہ آئی سی اے کی سمارٹ ایپلیکیشن یا ویب سائیٹ www.ica.gov.ae کو استعمال کرسکتے ہیں – اس اپ ڈیٹ ڈیٹا کی بدولت طبی شعبہ کو کووڈ 19 کیخلاف کاوشوں کو موثر بنانے میں معاونت بھی ملے گی اور یہ ڈیٹا دیگر حکومتی شعبوں کو بھی میسر آسکے گا – اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا پہلا مرحلہ متحدہ عرب امارات کے ان شہریوں کیلئے مخصوص ہے جو کہ 18 سے 60 سال عمر کے درمیان کے ہیں جبکہ معاشرے کے دیگر ارکان کے بارے میں ایسے اقدام کا آئیندہ کے مراحل میں انجام دیا جائے گا جن کا اعلان بعد میں ہوگا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302888824

WAM/Urdu