منگل 24 نومبر 2020 - 7:57:58 شام

عرب امارات میں کووڈ 19 کے نئے 1205 مریض ، مزید 791 صحتیاب ، 4 اموات


ابوظہبی ، 22 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1 لاکھ 10 ہزار 952 اضافی ٹیسٹ کیئے گئے جن میں جدید ترین تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں جلد ضروری علاج معالجہ میسر کرنے کی قومی مہم کے تحت ہونے والے ان اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وائرس کے نئے متاثرہ 1205 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 990 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری علاج معالجہ بھی میسر کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طبی پیچیدگی کی وجہ سے 4 مریض وفات پاگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 552 ہوگئی – وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے اور سب کی بھلائی کیلئے سماجی فاصلے کی پیروی کرتے رہنے کی بھی تلقین کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 791 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 871 ہوگئی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302888785

WAM/Urdu