بدھ 25 نومبر 2020 - 6:10:13 شام

مبادلۃ نے مثبت ماحولیات کیلئے ' ون پلینٹ ساورن ویلتھ فنڈز ' میں شمولیت اختیار کرلی


ابوظہبی ، 22 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ مبادلۃ انویسٹمنٹ کمپنی کی طرف سے آج کیئے جانے والے اعلان کے مطابق وہ ' ون پلینٹ ساورن ویلتھ فنڈز ' ، او پی ایس ڈبلیو ایف اقدام کی باضابطہ رکن بن گئی ہے ۔ یہ فنڈز ، دنیا ساورن ویلتھ فنڈز کا بین الاقوامی اتحاد ہے جوکہ اپنے فیصلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے مربوط بنانے اور عالمی ماحولیاتی ایکشن کی معاونت کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے – اس نئی شراکت داری کے بعد مبادلۃ اپنی عالمی سرگرمیوں کو مثبت تبدیلیوں کیلئے بروئے کار لاتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے تدارک اور پائیدار مارکیٹ نتائج کے قیام کی خاطر او پی ایس ڈبلیو ایف کے فریم ورک کی توثیق کرے گی – مبادلۃ کی اس رکنیت کا اعلان او پی ایس ڈبلیو ایف کی تیسری سی ای او سمٹ کے دوران کیا گیا جوکہ ورچوئل طور پر منعقد ہوئی اور اس میں ایس ڈبلیو ایف ارکان سمیت فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون بھی شریک ہوئے – مبادلۃ پہلے ہی انٹرنیشنل فورم آف ساورن ویلتھ فنڈز ، آئی ایف ایس ڈبلیو ایف کی مکمل رکن بن چکی ہے ۔ اس فنڈز میں دنیا بھر سے چالیس ارکان شامل ہیں جن کا مختلف نوعیت کا مینڈیٹ ہے ۔ آئی ایف ایس ڈبلیو ایف اپنے ارکان کو سانتیاگو اصولوں کی پیروی کرنے پر آمادہ کرتی ہے جو 24 عمومی قبول اصولوں پر مبنی ہیں – مبادلۃ انوسیٹمنٹ کمپنی کے چیف سٹریٹجی اینڈ رسک آفیسر احمد سعید الکلیلی کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ بطور ذمہ دار عالمی اہمیت کا ادارہ ہونے کے ناطے او پی ایس ڈبلیو ایف اور آئی ایف ایس ڈبلیو ایف میں اپنی رکنیت کے ساتھ ماحولیاتی مطابقت کیلئے پرعزم ہے ۔ اس کے ساتھ ساورن ویلتھ فنڈز اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عزم کو باہم مربوط بنانے کا موقع ہے جوکہ گڈ گورننس اور احتساب و شفافیت کیلئے بھی بہت اہم ہے – مبادلۃ اپنے اثاثہ اداروں جیسا کہ مصدر ہے کے ذریعے ، پائیدار توانائی ذرائع میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس وقت دنیا میں مصدر کی 30 سے زائد فعال سرمایہ کاری جاری ہیں جن کا حجم 9ء19 ارب ڈالر ہے اور جوکہ پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302888816

WAM/Urdu