پیر 18 جنوری 2021 - 1:43:43 صبح

محمد بن راشد کا جی20سربراہ اجلاس سے خطاب، عالمی تعاون پر زور

  • محمد بن راشد يشارك في اليوم الختامي لقمة قادة مجموعة العشرين
  • محمد بن راشد يشارك في اليوم الختامي لقمة قادة مجموعة العشرين
  • محمد بن راشد يشارك في اليوم الختامي لقمة قادة مجموعة العشرين
  • محمد بن راشد يشارك في اليوم الختامي لقمة قادة مجموعة العشرين
  • محمد بن راشد يشارك في اليوم الختامي لقمة قادة مجموعة العشرين
  • محمد بن راشد يشارك في اليوم الختامي لقمة قادة مجموعة العشرين

دبئی، 22 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے زیر اہتمام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سرپرستی میں جی 20 ریاض سربراہ اجلاس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ ورچول اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور متعدد دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آلسعود کا اس غیر معمولی ورچول اجلاس کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بڑے عالمی چیلنجوں کے حل تلاش کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے خادم حرمین شریفین کی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پیروی میں سعودی عرب کے وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ یہ ویژن معاشی استحکام کے حصول کے G20 کے پائیدار ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے ، انسانی سرمائے کی حمایت اور تجارت اور سرمایہ کاری میں آسانی کیلئےسہولیات فراہم کرنے کے اہم اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ شیخ محمد نے دنیا کو درپیش موجودہ چیلنجوں خاص طور پر COVID-19 وباء سے نمٹنے کے لئے عالمی طور پر اجتماعی کارروائی پر تبادلہ خیال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وباء کے بعد کے مرحلے میں ترقیاتی مواقع تیز کرکے انسانیت کی بہتری کے لئے جی 20 کے رکن ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کی بھی اہمیت کی نشاندہی کی۔ شیخ محمد نے کہا کہ تعاون انسانیت کی ایک بنیادی ضرورت ہے کیونکہ ہماری تقدیر ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ثابت قدمی سے عزم کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، کم لاگت تعلیم، خوراک اور پانی کی حفاظت جیسے مشترکہ عالمی مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ شیخ محمدنے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کا عالمی تعاون سے متعلق واضح اور مستقل مقام برقرار ہے اور وہ دنیا کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کی تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود خاص طور پر COVID-19 وباء پر قابو پانے کی متحدہ عرب امارات کی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔ شیخ محمد نے امید ظاہر کی کہ جی 20 رہنما دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے جو اگلے سال اکتوبر میں شروع ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اگلے سال ایکسپو 2020 میں آپ کا استقبال کرنے کا منتظر ہے۔ اس بین الاقوامی ایکسپو میں 190 سے زیادہ ممالک کی شرکت ہوگی۔ ورچوئل سمٹ کے پہلے دن ہونے والے اجلاسوں میں وبائی امراض کیلئے تیاری، ردعمل اور ایک جامع پائیدار اور لچکدار مستقبل کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے جی 20 رکن ممالک کے ساتھ سربراہ اجلاس میں حصہ لیا۔ سربراہ اجلاس میں رکن ملکوں کے سربراہان کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں بشمول فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او)، فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ (ایف ایس بی)، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم(او ای سی ڈی)، اقوام متحدہ (یو این)، ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی)، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302888997

WAM/Urdu