منگل 26 جنوری 2021 - 7:42:03 صبح

متحدہ عرب امارات کا 49واں قومی دن ، اماراتی معاشرہ یک زبان ہوکر قومی ترانہ گائے گا

ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 23 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کا معاشرہ ہم آہنگی سے متحد ہوکر ملک کے 49ویں قومی دن کے موقع پر قومی ترانہ کو اپنی زبان میں منفرد اور انوکھے انداز میں گا کر پیش کرے گا – 49ویں قومی دن کی تقریبات کو منانے کیلئے قائم کی گئی آرگنائزنگ کمیٹی نے لوگوں کو اپنی اپنی آواز میں قومی ترانہ گاکر پیش کرنے کیلئے بلا رکھا ہے ، اسے " عیشی بلادی " مہم کے تحت منعقد کیا جارہا ہے اور یہ دو الفاظ متحدہ عرب امارات کے قومی ترانہ کے ابتدائی الفاظ ہیں جو عربی زبان میں اور اس کے معینی ہیں " ہمارا وطن زندہ باد " – قومی دن کی تقریبات کی مناسب سے انٹرنیٹ پر خصوصی ویب پیج uaenationalday.ae بھی جاری کیا گیا ہے ۔ اس پر وہ ہدایات دی گئی ہیں جس کے مطابق لوگ اپنی آواز میں قومی ترانہ گاکر اسکی رکارڈنگ بھیج سکتے ہیں ۔ لوگوں کو ایسی رکارڈنگ ، تقریبات کے سرکاری سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے بھیجنے کا موقع بھی دیا گیا ہے ، ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام پر یہ @OfficialUAEND کے نام سے دستیاب ہیں – اس مقابلے میں تمام عمر ، ہر قومیت اور کسی بھی طرح کی گانے کی صلاحیت رکھنے والوں کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے ، اس رکارڈنگ کو جمع کرانے کیلئے وہ کہیں سے بھی #Eishy_Bilady کے ہیش ٹیگ سے ایسا کرسکتے ہیں – عوام کی طرف سے بھیجی گئی ان رکارڈنگز میں منتخب کو ملک کے قومی دن کے موقع پر نشر کیا جائے گا اور اس کا براہ راست شو ابوظہبی میں 2 دسمبر کو ہوگا ، جمع کرائی گئی رکارڈنگز کو قومی دن کے سرکاری سوشل میڈیا چینلز پر بھی مختلف ویڈیوز کی شکل میں پیش کیا جائے گا – آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن خلفان المزروعی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث لوگوں کو قومی دن کی تقریبات میں اس نئے انداز سے شامل ہونے کا موقع دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال ہمارے معاشرے کیلئے اور بھی اہم ہے ، ہمیں اس موقع پر اکھٹے ہوکر مستقبل کی امید اور مثبت سوچ کیلئے یک زبان ہونا ہے – آرگنائزنگ کمیٹی نے حال ہی میں قومی دن کی براہ راست تقریب کی تمام تفصیلات کو جاری کیا ہے ، یہ ابوظہبی میں منعقد ہوگا جسے متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین کیلئے براہ راست نشر کیا جائے گا اور لوگ اپنے گھروں میں محفوظ رہ کر اس شاندار تقریب میں شریک ہوسکیں گے – اس شو کا بیانیہ ، بیج کے اگنے سے لے کر اس کے توانا بن جانے سے متعلق ہے ، فنکارانہ انداز میں متحدہ عرب امارات کا سفر اس میں پیش کیا جائے گا جوکہ گزشتہ 49 برس میں طے پایا ۔ " اتحاد کے بیج " کے عنوان سے ہونے والا یہ شو سمندر میں گھرے حرکت کرتے مجسموں کو ڈیجیٹل ویژولز سے روشن کرے گا اور ملک کی تاریخ اور اقدار کو اس موقع پر اجاگر کیا جائے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302889115

WAM/Urdu