منگل 26 جنوری 2021 - 7:47:07 صبح

اماراتی حکومت کے لیڈرز پروگرام نے 50 سالہ ترتیب کیلئے ریموٹ مباحثہ سیشنز شروع کردیئے

  • الحكومة والمجتمع يتشاركان الرؤى لتصميم الخمسين عاماً المقبلة
  • الحكومة والمجتمع يتشاركان الرؤى لتصميم الخمسين عاماً المقبلة

دبئی ، 23 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات حکومت لیڈرز پروگرام نے آئیندہ کے 50 برس کی ترتیب کیلئے ریموٹ مباحثہ سیشنز کے سلسلے کا آغاز کردیا – اس مباحثہ سلسلہ کے مقاصد میں نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ان ہدایات پر عملدرآمد میں معاونت کرنا ہے جن میں آئیندہ کے 50 سالوں کی تیاری کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرنے کیلئے کہا گیا ہے – ایگزیکٹو لیڈرز پروگرام سے گریجویٹ ہونے والے 500 سے زائد سرکاری حکام ، اماراتی نوجوانوں اور معاشرے کے دیگر ارکان ایسے 20 رابطہ سیشنز میں شریک ہیں ۔ اس کے ذریعے 400 آئیڈیاز تیار کرنا ، چیلنجز سے نمٹنے کے حل تلاش کرنا اور 16 سماجی ستونوں سے متعلق سفارشات ترتیب دیئے جانا ہیں – اس سیشن کا آغاز جس مباحثہ سے ہوا اس کا موضوع تھا " حکومتی اقدامات کے نئے ماڈلز " ۔ اس میں وزیر مملکت برائے حکومتی ترقی و مستقبل عھود بنت خلفان الرومی نے بھی شرکت کی جو کہ 50 سالہ تیاری کمیٹی کی سیکریٹری جنرل بھی ہیں ۔ اس میں جن متعدد موضوعات کو بحث کا مرکز بنایا گیا ان میں مستقبل بینی ، حکومتی ترقی ، مستقبل کی تیاری ، مستقبل کے ہنر اور کام کے نئے ماڈلز شامل تھے – مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے عھود الرومی نے حکومتی قائدین کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی جوکہ آئیندہ کے پچاس برس کی تعمیر کیلئے اہم ہے ، انہوں نے ان لیڈرز کے خیالات ، مہارت اور تجربہ کو اپنانے پر بھی زور دیا جوکہ حکومتی ترقی ، لچک و مجموعی اپروچ سے متعلق ہیں اور انہیں یہ تجربہ و مہارت اس پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے برسوں کی تربیت سے حاصل ہوئے ہیں – انہوں نے کہا کہ عزت مآب شیخ محمد کی طرف سے شروع کیا گیا آئیندہ 50 سال کی ترتیب کا منصوبہ ایک جامع تعمیری ویژن ہے جس میں حکومت اور معاشرے کے درمیان شراکت داری کو مربوط و مستحکم بنانے پر زور دیا گیا ۔ الرومی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں حکومت اور تمام معاشرے کو ایک ایسے انداز میں مستحکم شراکت داری میں شامل کیا گیا ہے جوکہ ملک کے مستقبل کو ترتیب دیتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302889151

WAM/Urdu