منگل 26 جنوری 2021 - 7:42:25 صبح

محکمہ سیاحت و ثقافت ابوظہبی کا ثقافتی ایکو سسٹم کی ترقی کیلئے نئے اقدام کا اعلان


ابوظہبی ، 23 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے محکمہ سیاحت و ثقافت نے امارت کے ثقافتی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کیلئے اپنے تازہ ترین اقدام کا اعلان کردیا ۔ 23 نومبر کو جاری کئے جانے والے اس اقدام کا عنوان ' ثقافتی تنظیموں اور پروفیشنلز کا رجسٹر ' آر او سی او پی ، رکھا گیا ہے ۔ اس سے متعلقہ شعبہ کے افراد اور اداروں کو نیٹ ورک بنانے ، اپنی استعداد بڑھانے اور محکمہ سیاحت و ثقافت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے مزید مواقع میسر آئیں گے – ابوظہبی میں قائم وہ ادارے اور افراد جن کے پاس پہلے ہی قابل استعمال لائسنس ہے اور ان کی سرگرمیاں ایک یا اس سے زائد ثقافتی سرگرمیوں سے متعلق ہیں اور وہ ثقافت سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں میں شامل ہیں تو وہ آر او سی او پی میں شمولیت کی درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس سرگرمیوں میں ویژول آرٹس ، پرفارمنگ آرٹس ، آڈیو ویژول اور ملٹی میڈیا ، تعمیرات ، اشتہاری بازی ، آرٹس اینڈ کرافٹس ، ورثہ ، آرکائیوز ، لائبریریز ، کتب و پریس وغیرہ شامل میں – یہ اقدام ابوظہبی کے ثقافتی ماحول کو مزید ترقی دینے ، ممکنہ سپانسرز اور پروموٹرز کی حوصلہ افزائی کرنے ، آؤٹ ریچ کو وسعت دینے ، ڈی سیٹی کی ثقافتی سرگرمیوں اور پروگرامز میں تعاون کرنے اور مقامی و عالمی سطح پر ثقافتی منصوبوں کی تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرنے کی خاطر ترتیب دیا گیا ہے – ڈی سی ٹی نے اس اقدام کو اپنے مستقبل کے منصوبوں کیلئے بھی زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس شعبہ کی ضروریات اور تقاضوں کو پورا کیا جاسکے ۔ ڈی سی ٹی کے قائمقام انڈر سیکریٹری سعود الحوسنی کا کہنا ہے کہ ثقافتی شعبہ کی حکمت عملی کو ابوظہبی کے اقتصادی ویژن 2030 سے مطابق دی جارہی ہے تاکہ اس شعبہ میں کام کرنے والوں کو اماراتی ثقافت کو مزید فروغ دینے اور تخلیقی صنعت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس شعبہ کی خدمات کو مزید ترقی دینے کے قابل بنایا جاسکے – ثقافےی ادارے اور پروفیشنلز کو اس اقدام میں شامل ہونے کیلئے درخواست جمع کرانے کی سہولت محکمہ کی ویب سائیٹ https://abudhabiculture.ae/register-forms. سے مہیا کی گئی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302889247

WAM/Urdu