منگل 26 جنوری 2021 - 7:41:03 صبح

کووڈ 19 کے ویکسین ٹرائل شرکاء کو ابوظہبی آنے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی


ابوظہبی ، 25 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ کووڈ 19 کیلئے ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے کووڈ 19 کی وباء کی ویکسین تیاری کے تیسرے مرحلے کے ٹرائلز یا نیشنل ویکسینیشن پروگرام برائے ہنگامی استعمال میں شامل افراد کی خاطر خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی – ان خصوصی اقدامات کو اس ویکسین ٹرائل کے شرکاء کیلئے تبھی فوری قابل نفاذ قرار دیا گیا ہے جیسے ہی وہ اس کی پہلی خوراک لیں گے ۔ نیشنل ویکسینیشن پروگرام کے شرکاء کیلئے یہ اقدامات دوسری خوراک لینے کے 28 دن کے بعد قابل نفاذ ہونگے – ٹرائل کے شرکاء کو الحوسن ایپ میں گولڈ سٹار کی شناخت دی گئی ہے اور انہیں ملک کے اندر سے ابوظہبی میں آتے وقت پی سی آر ٹیسٹ یا ڈی پی آئی ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ بیرون ملک سفر کے وقت انہیں قرنطینہ میں رہنے سے استثنی دیا گیا ہے تاہم انہیں سفر سے پہلے اور امارت میں واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔ ایسے افراد کو ابوظہبی میں داخلے کے چوتھے اور آٹھویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانے سے استثنی دیا گیا ہے – قومی ویکسینیشن پروگرام کے شرکاء کو الحوسن ایپ میں لفظ ای کی شناخت دی گئی ہے اور انہیں بھی ملک کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہوتے وقت پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی بیرون ملک سفر کے وقت انہیں قرنطینہ میں رہنے سے استثنی دیا گیا ہے تاہم انہیں سفر سے پہلے اور امارت میں واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔ ایسے افراد کو ابوظہبی میں داخلے کے چوتھے اور آٹھویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانے ہونگے – یہ خصوصی اقدامات ان شرکاء کیلئے ہیں جن کی الحوسن ایپ ان کا خصوصی سٹیٹس ظاہر کرتی ہے اور یہ ایپ ہر پندرہویں روز والے پی سی آر ٹیسٹ سے منسلک ہے جوکہ ٹرائل اور ویکسینیشن پروگرام کی صورتحال پر منحصر ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302889833

WAM/Urdu