پیر 18 جنوری 2021 - 2:50:42 صبح

متحدہ عرب امارات اور کوموروس کے درمیان دفاعی تعاون کا ایم او یو طے پاگیا

  • a16i0427 copy (large)
  • a16i0477 copy (large)

ابوظہبی ، 25 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد بن احمد البواردی اور یونین آف کوموروس کے قائمقام وزیر دفاع اور صدارتی آفس کے ڈائریکٹر یوسف محمد علی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک ایم او یو پر دستخط کردیئے جوکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق ہے – البواردی کا کہنا ہے کہ یہ ایم او یو وزارت دفاع کے اس عزم کا اظہار ہے جوکہ وہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری اور تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم ترین بنانے کیلئے رکھتی ہے – یوسف محمد کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت متحدہ عرب امارات کے ساتھ کوموروس کے مشترکہ تعاون اور تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے بھرپور پرعزم ہے – ویڈیو کانفرنس کے دوران کووڈ 19 کی عالمی وباء سے متعلق تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس وباء کے اثرات کی روک تھام کیلئے رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ، انہوں نے باہمی دلچسپی سے متعلق علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ بھی لیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302889917

WAM/Urdu