پیر 18 جنوری 2021 - 1:37:37 صبح

دانۃ گیس کا کردستان کے خورمور پلانٹ سے رکارڈ مقدار میں گیس پیداوار کا اعلان


شارجہ ، 25 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ دانۃ گیس کی طرف سے آج کیئے جانے والے اعلان کے مطابق عراق کے کردستان ریجن ، کے آر آئی میں اسکے پرل پٹرولیم کے خور مور گیس پلانٹ سے گیس سیل کی پیداوار 18 نومبر 2020 کو رکارڈ سطح یعنی 418 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ ہوگئی تھی – پرل پٹرولیم میں دانۃ گیس کا حصہ 35 فیصد ہے ، اس کے نئے پلانٹ کی اگست میں تکمیل کے نتیجے میں 2020 کی تیسری سہہ ماہی میں اسکی سالانہ بنیادوں پر پیداواری ترقی 6 فیصد ہوچکی ہے اور جس کا حجم 32400 بی او ای پی ڈی ہے – دانۃ گیس کے سی ای او ڈاکٹر پیٹرک المان وارڈ کا کہنا ہے کہ خور مور پلانٹ سے اسکی پیداوار میں ترقی کا اہم سنگ میل عبور ہونا قابل مسرت موقع ہے اور یہ پیشرفت اس پلانٹ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی انتھک کوششوں کا ثمر ہے ، عالمی وباء کی وجہ سے درپیش مشکل ترین حالات کے باوجود یہ پیشرفت حوصلہ افزاء امر ہے اور موسمی طلب کے تناظر میں یہ اہم بھی ہے ۔ پلانٹ کے عملہ نے اپنی جانفشانی اور بھرپور لگن سے اس کی پیداواری استطاعت کو بھرپور بڑھانے کی خاطر کامیاب پیشرفت کی – انہوں نے کہا کہ سرحدی بندش اور سفری رکاوٹوں کی وجہ سے پہلی 250 ایم ایم ایس سی ایف یومیہ گیس پراسیسنگ ٹرین پر عملدرآمد میں اگرچہ تاخیر ہوئی تاہم توقع ہے کہ آئیندہ چند ہفتوں میں اس کا سول انجینئرنگ کام پھر سے شروع ہوجائے گا – انہوں نے کہا کہ خور مور پلانٹ پر کام کرنے والے تمام فریق اس کے توسیعی منصوبے کیلئے بھرپور پرعزم ہیں اور اسے جلد از جلد محفوظ انداز میں انجام دینا چاہتے ہیں ، توقع ہے کہ اس منصوبہ سے پہلی گیس پراسیسنگ ٹرین 2023 کی پہلی سہہ ماہی میں شروع ہوجائے گی ، اس منصوبہ کی تکمیل سے دانۃ گیس کو 175 سے 200 ملین ڈالر کا سالانہ اضافی ریونیو ملے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302889854

WAM/Urdu