منگل 26 جنوری 2021 - 7:19:53 صبح

اے ٹی آر سی نے مستقبل کی تبدیلیوں والی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کا ' ایسپائر ' اقدام شروع کردیا


ابوظہبی ، 25 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ حال ہی میں قائم ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل ، اے ٹی آر سی نے اپنے خصوصی ٹیکنالوجی پروگرام مینجمنٹ کے ستون ' ایسپائر ' کا اجراء کرکے مستقبل میں تبدیلیوں کی ٹیکنالوجیز کی تخلیق کو فروغ دینے کے منصوبوں کا اعلان کردیا – ایسپائر ، کثیرالشعبہ جاتی صنعتی فریقین کی مشاورت سے کام کرتی ہے جس میں مسائل کی سٹیٹمنٹ تیار کرکے اسے تحقیق و ترقی سے حل کیا جاتا ہے – مسائل کی تشخیص ، سنگ میل طے کرنے اور منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ایسپائر ایک ایسا واضح راستہ بھی متعین کرتا ہے جو کہ " لیب ٹو مارکیٹ " تک کا ہے ۔ ایسپائر تحقیقی شراکت داروں کے انتخاب اور فنڈنگ کے تعین کی خاطر متاثر کن فیصلہ کرے گا ، یہ اس امر کو بھی یقینی بنائے گا کہ تحقیق و ترقی کی ترجیحات ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات کے وسیع تر ترقیاتی اہداف کے مطابق ہوں – ایسپائر ایسے بڑے چیلنجز کو بھی پیش کرے گا جوکہ مقامی اور عالمی تخلیق کاروں کو ایک ساتھ بٹھاتے ہوئے اہم تحقیق کیلئے کام پر یکسو کریں گے تاکہ دیا کے بہت اہم ترین مسائل کا حل ڈھونڈا جاسکے ۔ یہ پیشرفت دنیا میں جدید ترین ٹیکنالوجی تحقیق میں ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات کے مرکز مقام کو مزید تقویت دے گی – کونسل کے بورڈ کی پہلی میٹنگ کے تین ماہ بعد ایسپائر نے بہت سے اہم ترین چیلنجز کی تشکیل اور جدید ترین ٹیکنالوجیز میں بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری شروع کردی ہے ۔ یہ محمد بن زاید انٹرنیشنل روبوٹکس چیلنج ، 5 ملین ڈالر انعام والے بائینئل انٹرنیشنل روبوٹکس کمپیٹیشن کو بھی چلائے گا ، وہ ایکسپرائز فاؤنڈیشن کے تعاون سے عالمی مقابلہ بھی شروع کرنے جارہا ہے جس کی فنڈنگ غدن 21 نے کی ہے اور جوکہ ابوظہبی کو ایکسلیریٹر پروگرام ہے اور جس سے کاروبار ، تخلیق اور عوام میں سرمایہ کاری کرکے امارت کی ترقی کے عمل میں شامل ہونا ہے – کونسل کے سیکریٹری جنرل فیصل البنای نے ایسپائر کے آغاز پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ خیالات اور آئیڈیاز عالمی معیشتوں اور معاشروں کو تقویت دیتے ہیں ۔ اہم تحقیق اور ترقیاتیمنصوبوں میں سرمایہ کاری کا انتظام کرنے سے ہم دنیا کے اہم ترین چیلنجز سے نمٹنے کے قابل ہوسکیں گے اور یہ پیشرفت ہمیں بہتر کل کی جانب گامزن کرے گی – ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز ریسرچ کونسل کا قیام ابوظہبی کی تحقیق و ترقی کی ترجیحات کے تحت ہوا تھا ، یہ مشرق وسطی کے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا تحقیق و ترقی کا ادارہ ہے ، اسے طویل مدتی فنڈنگ کے ذریعے آر اینڈ ڈی کے ایکو سسٹم پر مثبت طور پر اثر انداز ہونے اور متحدہ عرب امارات کے وسیع تر کردار کی خاطر تشکیل دیا گیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302889850

WAM/Urdu