منگل 26 جنوری 2021 - 7:43:45 صبح

عرب امارات میں کووڈ 19 کے 1297 نئے مریض ، مزید 783 صحتیاب ، 4 اموات


ابوظہبی ، 25 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1 لاکھ 13 ہزار 220 اضافی ٹیسٹ کیئے گئے ، ان میں جدید ترین تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا – وزارت کے بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں جلد ضروری علاج معالجہ میسر کرنے کی قومی مہم کے تحت ہونے والے ان اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وائرس کے نئے متاثرہ 1297 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 644 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری علاج معالجہ بھی میسر کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طبی پیچیدگی کی وجہ سے مزید 4 مریض وفات پاگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 563 ہوگئی – وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے اور سب کی بھلائی کیلئے سماجی فاصلے کی پیروی کرتے رہنے کی بھی تلقین کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 783 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 44 ہوگئی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302889873

WAM/Urdu