پیر 18 جنوری 2021 - 1:42:45 صبح

باصلاحیت عرب حکام خطے کو انتظامی ماڈل بناسکتے ہیں:شیخ محمد


دبئی، 25 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ عرب دنیا ایسی انتظامی صلاحیتوں، بہترین ذہنوں اور مہارت سے مالا مال ہے جو اس خطے کو انتظامی ترقی کے انوکھے نمونے میں تبدیل کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بیان ان کی سرپرستی میں منعقدہ عرب گورنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے ایک ورچوئل تقریب میں اپنی تقریر میں کیا۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ عرب کے ممتاز وزراء اور وزارتوں کو خطے میں گورننس اور انتظامی عمل کو آگے بڑھانے میں ان کے نمایاں کام کے اعتراف کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ اس ایوارڈ کا مقصدعرب حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بہترین طریقوں کی ترقی اور نفاذ کو کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں وزراء، عہدیداروں اور عرب حکومتوں کے نمائندوں کے علاوہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط، ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان اور مقامی اور علاقائی میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شیخ محمد نے کہا کہ لگ بھگ ایک سال پہلے ہم نے عرب لیگ کے تعاون سے عرب گورنمنٹ ایکسلینس ایوارڈز کا آغاز کیا اور اس میں عرب ممالک کے پانچ ہزار حکومتی نمائندوں نے حصہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ ان میں سے ہم نے بہترین عرب وزیر، وزارت، گورنر اور میونسپلٹی کے سربراہ کا انتخاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے غیر جانبداری کو یقینی بنانے کیلئے اس میں سے متحدہ عرب امارات کو خارج کردیا۔ شیخ محمد نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام شرکاء بشمول انکے جو کامیابی حاصل نہیں کرسکے کہ کہ وہ ترقیاتی عمل کو جاری رکھیں۔ انھو ں نے کہا کہ تمام عرب سرکاری حکام عرب دنیا کے استحکام، معیشت، خوشحالی اور بہتر مستقبل کیلئے اپنے اداروں کی بہتری کے عمل کو جاری رکھیں ۔ انھوں نے کہا کہ آپ کا مشن عظیم اور تاریخی ہے اور ہم آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ شیخ محمد نے زور دے کر کہا کہ ہر کامیاب عرب تجربہ سب کے لئے کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کا مجموعی ہدف عرب دنیا میں تمام انتظامی ملازمین اور عہدیداروں میں بہترین ہونے کی خواہش پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزم اور انتظام ہر ترقیاتی کامیابی کی بنیاد ہیں اور ہمارے خطے کے عوام بہترین کے حقدار ہیں۔ عرب گورنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ میں 15 انفرادی اور ادارہ جاتی کیٹیگریز میں فاتحین کو دیئے گئے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302889970

WAM/Urdu