پیر 18 جنوری 2021 - 2:55:56 صبح

احمد بن سعید نے پی ڈبلیوسی کے نئے علاقائی دفتر کا افتتاح کردیا

  • أحمد بن سعيد يفتتح المبنى الجديد لشركة بي دبليو سي الشرق الأوسط في دبي

دبئی، 25 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ امارات گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اور دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے عمار سکوائر میں واقع دنیا کی معروف پیشہ ورانہ خدمات کی کمپنی پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ کی نئی چھ منزلہ عمارت کا افتتاح کیا۔ پی ڈبلیو سی مشرق وسطی کے نئے دفتر کا افتتاح دبئی میں بڑی عالمی کمپنیوں کے مستقل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اس بات کا عکاس ہےکہ دبئی ایک ایسا متحرک اور محفوظ کاروباری مرکز ہے جس میں اعلی معیار کا انفراسٹرکچر اور اس کی مستقل ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی اہلیت ہے۔ شیخ احمد نے کہا کہ نجی شعبے کے ساتھ مضبوط شراکت داری دبئی کے ترقیاتی عمل کے سب سے بڑے محرک کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے کاروبار کو بڑھانے، آزادی کے ساتھ جدت اور معیشت میں نئی ​​قدر بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو سی کے نئے دفتر کا افتتاح اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی کمپنیاں دبئی کو ایک متوقع سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ پی ڈبلیو سی کے مشرق وسطی کے سینئر پارٹنر ہانی عسکری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے رواداری، لچک اور جدت کیلئے طویل عرصے کام کیا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ خطے میں مسلسل سرمایہ کاری کے ثبوت کے طور پر انھوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں متعدد مقامات پر اپنے دفاتر قائم کیئے ہیں۔ نئے ڈیجیٹل مرکز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا نیا مشرق وسطی کا مرکز خطے میں ہمارے صارفین کے لئے پی ڈبلیو سی کا بہترین نمونہ ہے۔ یہ ایک ایسا کاروباری ماڈل ہے جو بہترین مشاورت فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا تجرباتی مرکزحکمت عملی سے لے کر عمل درآمد تک آئیڈیاز تیار کرتا ہے۔ یہ جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کا ایک مرکز ہے جو ہمارے خطے کے سب سے اہم مسائل کو حل کرتا ہے۔ یہ چھ منزلہ دفتر 176,216مربع فٹ پر محیط ہے اور صارفین اور ملازمین کو WELL سے تصدیق شدہ سہولیات اور عمارت ڈیزائن کے ذریعے صحت اور انسانی تجربے کو بہتر بنانے کے لئے WELL کے لچکدار فریم ورک کی پیش کش کرتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302889964

WAM/Urdu