پیر 18 جنوری 2021 - 2:11:05 صبح

کورونا نے ڈیجٹل تیاری اور جدت کا موقع فراہم کیا:احمد علی الصیغ


ابوظبی، 25 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ وزیر مملکت اور ابو ظہبی گلوبل مارکیٹ ، اے ڈی جی ایم کے چیئرمین احمد علی الصیغ نے کہا ہےکہ ابراہیمی معاہدوں پر دستخط سے نئے کاروبار کے ملک اسرائیل اور نئے کاروباروں کے مرکز متحدہ عرب امارات کے مابین سرمایہ کاری اور فن ٹیک کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات کھل گئے ہیں۔ انھوں نے یہ بات چوتھے فن ٹیک ابو ظہبی فیسٹیول 2020 کے دوسرے دن اپنی تقریر میں کہی۔ اگلی دہائی میں فن ٹیک اور معیشتوں کو درپیش کچھ انتہائی پریشان کن امور اور مواقع پر تبادلہ غورکے لئے دنیا بھر سے فین ٹیک کے 130 سے ​​زیادہ رہنما دو دن تک تبادلہ خیال کریں گے۔ احمد علی الصیغ نے ​​کہا کہ کوویڈ 19وباء نے منصوبوں میں تاخیر کی ہے تاہم اس سے وہ لچک اور تبدیلیوں کو اپنانے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2020 نے ہمیں تھوڑی دیر کیلئے رک کر نئے نقطہ نظر پر غور کرنے اور اسے اپنانے کا مہیا کیا ہے۔ اس وباء نے ہماری معیشتوں کی مضبوطی کی تجاویز کا جائزہ لینے اور اسے تبدیل کرنے اور بڑھانے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔ میرے خیال میں وبائی مرض نے ہمیں ڈیجیٹل مستقبل کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنے اور اس کی بحالی کا ایک بے مثال موقع فراہم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت پائیدار مالی اہداف، صنفی مساوات اور مالی شمولیت کے حصول کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ترقی اور معاشرتی اثرات کی پیش گوئی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کاروباری حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ہم جدت کاروں اور کاروباریوں کو فن ٹیک سے شروع کرنے کے قابل بناتے ہیں جدت طرازی کا عمل جاری رہے۔ اس سال مشکل آب و ہوا کے باوجود اے ڈی جی ایم میں ٹیک اسٹارٹ اپس کی تعداد 80 فیصد بڑھ کر 291 ہوگئی اور وینچر سرمایہ دارانہ سرگرمیاں گذشتہ سال سے تین گنا بڑھ گئیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302889979

WAM/Urdu