پیر 18 جنوری 2021 - 2:55:44 صبح

مرکزی بنک نےفن ٹیک  فریم ورک کیلئے مضبوط بنیاد رکھ دی ہے: گورنر

  •  المركزي يطلق مكتب التكنولوجيا المالية.-1
  • مستقبل الاقتصاد الرقمي والابتكار يتصدران نقاشات المشاركين في

ابوظبی، 25 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالحمید ایم سعید الاحمدی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مرکزی بینک نے ملک میں فن ٹیک فریم ورک کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ فن ٹیک ابوظبی فیسٹول کے دوسرے دن اپنےافتتاحی خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہماری فن ٹک حکمت عملی جدت اور تعاون پر مبنی ہے۔ ہم انڈسٹری اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہم ابو ظہبی گلوبل مارکیٹ میں جدت طرازی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو قبول کرنے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ مضبوط رسک مینجمنٹ کے ماحول کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا عزم دو ستونوں ضابطہ اور بنیادی ڈھانچے پر مبنی ہے۔ ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین شیخ ھزع بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے اس سب سے بڑے ایونٹ میں مالی خدمات میں جدت پر توجہ دی جارہی ہے۔ فن ٹیک ابو ظبی فیسٹیول کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک اور ابو ظہبی گلوبل مارکیٹ نے کیا ہے۔ مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ ' آج ہم غیر معمولی صورتحال میں فن ٹیک پر تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس شعبے کی ترقی میں عالمی برادری کے ساتھ شراکت میں آگے بڑھ رہاہے۔ ہم ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں جہاں ہم استعداد کار، کسٹمر کے تجربے اور رسک مینجمنٹ کیلئے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے فن ٹیک آفس کے مرکزی بینک کے قیام کے بعد ہم نے بہت کم وقت میں طویل سفر طے کیا ہے۔ یہ ساری کامیابیاں ایک اہم حقیقت ہیں اور اس مطلب یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات اب عالمی فن ٹیک کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مضبوط تعاون کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302889971

WAM/Urdu