ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:20:49 صبح

متحدہ عرب امارات کی "10 ملین کھانوں" کی مہم  نے متعددعالمی ایوارڈ حاصل کرلئے

  • حملة
  • حملة
  • حملة
  • حملة
  • حملة
  • حملة

دبئی ، 5 دسمبر ، 2020 (وام) ۔۔ رمضان المبارک میں متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے شروع کی جانے والی "10 ملین کھانوں" کی مہم کو تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کے شعبہ میں چھ کرسٹا اور معاشرے میں مثبت اثر ڈالنے کے لئے پانچ سماجی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ مہم کو اپنے منفرد خیال ، ڈیزائن اور عملدرآمد کے حوالے سے مشرق وسطی میں میپرا ایوارڈ 2020 کے لئے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ اور یو اے ای فوڈ بینک کی بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئر پرسن شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ ال مکتوم کی جانب سے شروع کردہ"10 ملین کھانوں" کی مہم میں کووڈ-19 سے متاثرہ1کروڑ53لاکھ کم آمدنی والے خاندانوں اور افراد کو کھانا فراہم کیاگیا ہے۔ محمد بن راشد گلوبل انیشییٹوز ، ایم بی آر جی آئی کے سیکرٹری جنرل محمد القرقاوی نے کہا کہ شیخہ ہند بنت مکتوم کا انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے بارے میں نقطہ نظر معاشرے کے تمام طبقات تک رسائی اور ایک مثبت اثر حاصل کرنے کے لئے یکجہتی پیدا کرنے کے لئے جدیدیت کو استعمال کرنے کی ایک مثال پیش کرتا ہے۔القرقاوی نے کہا کہ بین الاقوامی ایوارڈز کا ملنا متحدہ عرب امارات کے انسان دوست اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کا ثبوت ہے۔ ’10 ملین کھانوں‘ کی مہم نے متحدہ عرب امارات میں یکجہتی پیدا کی ہے جس میں شہریوں اور 115 سے زائد قومیتوں کے لوگوں ، نیز سرکاری اور نجی کمپنیوں کی طرف سے بھرپور عطیات فراہم کئے گئے۔ کمپنیوں اور ممتاز کاروباری افراد نے 5.7 ملین کھانوں کا وعدہ کیا ، انسانی ہمدردی اور خیراتی تنظیموں نے اس مہم میں 6.8 ملین کھانوں کے ساتھ مدد کی ۔’10 ملین کھانوں‘ کی مہم کی مدد کے لئے شروع کیا گیا ، دنیا کے بلند ترین ڈونیشن باکس نے 34 بین الاقوامی نامزدگیاں اور ایوارڈز حاصل کیے ۔ ڈونیشن باکس نے نے چھ کرسٹا ایوارڈ جیتے ۔ ڈیجیٹل ڈیزائن میں کرسٹا کا سونے کا ایوارڈ ملا۔ مہم کی ویب سائٹوں اور مائکروسائٹس ، اور مربوط ڈیجیٹل مہمات کی دو اقسام میں دو چاندی کے ایوارڈ۔ صحت کی دیکھ بھال میں کانسی کے تین ایوارڈ ملے۔دنیا کے سب سے طویل ڈونیشن باکس نے پانچ سماجی ایوارڈز حاصل کئے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302892580

WAM/Urdu