اتوار 28 نومبر 2021 - 9:13:45 صبح

رافد اور ابوظہبی پورٹس کا سب سے بڑے میڈیکل کولڈ سٹور کے قیام کا اعلان


ابوظہبی ، 8 دسمبر ، 2020 (وام) ۔۔ حال ہی میں ہیلتھ کیئر خریداری کی بنائی گئی کمپنی رافد اور خطے میں لاجسٹکس ، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے سب سے مایہ ناز ادارے ابوظہبی پورٹس نے باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیئے ہیں جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں ہیلتھ کیئر اور میڈیکل سپلائز کا سب سے بڑا کولڈ سٹور تقسیم کار مرکز قائم کیا جائے گا ۔ یہ دونوں ادارے خطے کی اس سب سے بڑے ہولڈنگ کمپنیز اے ڈی کیو کا حصہ ہیں جو کہ ابوظہبی کی کثیرالجہتی معیشت کے کئی اہم شعبوں تک پھیلا ہوا ہے – اس سٹریٹجک معاہدہ کے نتیجے میں ابوظہبی پورٹس ایک جدید ترین ویئر ہاؤس اور انوینٹری مینجمنٹ سلوشن فراہم کرے گی جوکہ رافد کے فورتھ پارٹی سروس پرووائیڈر کیلئے اپ سٹریم ، مڈ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم آپریشن کی خاطر ہوگا ۔ یہ نیا تقسیم کار مرکز متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑا ، سب سے زیادہ جدید ترین ٹیکنالوجی مرکز ہوگا ۔ اس سے شراکت دار اداروں کو اپنی خدمات اور سرگرمیوں کو کئی کاروباری شعبوں تک وسعت دینے میں معاونت ملے گی ، بالخصوص ادویات ، طبی آلات کی مقامی اور علاقائی سپلائی چینز میں سہولت میسر آئے گی – ابوظہبی پورٹس اور رافد گزشتہ ہفتے جاری کیئے گئے " ہوپ کنسورشیم " کے بھی رکن ہیں ، یہ کنسورشیم ابوظہبی کے محکمہ صحت کے ساتھ ایک ایسا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ذریعہ فراہم کررہا ہے جو ویکسین کی ٹرانسپورٹیشن ، طلب کی منصوبہ بندی ، ذریعہ حصول ، تربیت ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور دنیا بھر میں ویکسین کی فراہمی کا مکمل سپلائی چین ذریعہ فراہم کرے گی – رافد کے سی ای او راشد سیف القبیسی کا کہنا ہے کہ رافد کی یہ پہلی سٹریٹجک شراکت داری ہے جو ملک بھر میں صحت خدمات کو بڑھانے میں اہم کردار ادار کرے گی ، رافد اپنی حکمت عملی کے تحت نئے کاروباری ماڈلز کو پیدا کررہا ہے جوکہ مستقبل کے اعلی پیداواری شعبے ہیلتھ کیئر میں قابل قدر کردار ادا کریں گے – ابوظہبی پورٹس کے ہیڈ آف لاجسٹکس کلسٹر رابرٹ سٹن کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں کے درمیان یہ معاہدہ سپلائی چین کے اینڈ ٹو اینڈ بہترین انتظام کاری میں ان کی صلاحیتوں اور استعداد کا اظہار ہے ، یہ پیشرفت ملک بھر میں صحت شعبہ کی قدر کو بڑھانے میں بہت اہم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی کیو کا حصہ ہوتے ہوئے ہم سرکاری اور نجی سطح کے کئی شعبوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کررہے ہیں – ابوظہبی پورٹس نے حال ہی میں اپنی لاجسٹکس صلاحیتوں کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ کووڈ 19 کی 70 ملین ویکسین کو سٹور کرنے اور اس کی تقسیم کار کو یقینی بنایا جاسکے ، اس کیلئے 19 ہزار مربع میٹر پر درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والے ویئرہاؤس کا قیام شامل جوکہ خلیفہ انڈسٹریل زون ابوظہبی میں ہے اور جسے محکمہ صحت نے سرٹفکیٹ بھی دیا ہے ۔ اس سہولت میں فی الوقت ویکسین کی ایک ملین سے زائد وائلز رکھا جارہا ہے – جدید ٹیکنالوجی والی اس سہولت گاہ میں ویکسین اور ادویات کو 2 سے 8 ڈگری سنٹی گریڈ پر رکھا جاتا ہے جبکہ اسے منفی 80 ڈگری سنٹی گریڈ تک رکھی جانے والی ویکسین کے قابل بھی بنایا گیا ہے ۔ اس سہولت میں درجہ حرارت اور نمی کے نظام کو ڈیجیٹل انداز میں مانیٹر کیا جاتا ہے جسے ایک کنٹرول ڈیش بورڈ سے انجام دیا جاتا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302893320

WAM/Urdu