اتوار 17 جنوری 2021 - 7:59:54 صبح

غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ایچ ایف زیڈ اے کی کامیابیاں جاری


شارجہ ، 2 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ حمریۃ فری زون اتھارٹی ، ایچ ایف زیڈ اے نے کووڈ 19 کی وجہ سے مشکل عالمی اقتصادی حالات کے باوجود علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی ساکھ اور پوزیشن کو مزید مستحکم بنایا ہے ، اسی پیشرفت میں پیٹروکیمیکل شعبہ کی دو بڑی افریقہ کمپنیوں ، گلوبل ویژن سپیشلٹی کیمیکلز اور پراؤڈ لبریکنٹس و گریز آئی این ڈی نے اس فری زون میں 10 لاکھ 76 ہزار 391 مربع فٹ اراضی کو لیز پر لینے کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے – لیز کی اس ڈیل پر ایچ ایف زیڈ اے کے صدر دفاتر میں دستخط کیئے گئے ، حمریۃ فری زون اتھارٹی کے ڈائریکٹر سعود سالم المزروعی اور دونوں افریقی کمپنیوں کے بانی و سی ای او انتونیو جوآؤ پنتو نے یہ دستخط کیئے ۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ طے پانے والے ایم او یو کے مطابق دونوں کمپنیاں عالمی معیار کی پیٹروکیمیکل فیکٹریوں اور ویئر ہاؤسز کا قیام کریں گی جہاں سے مقامی ، علاقائی اور عالمی منڈیوں میں برآمدات ہونگیں – گلوبل ویژن سپیشلٹی کیمیکلز کو اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم پٹروکمیکلز اور کیمیکلز کی ڈرلنگ میں بلینڈنگ ، پیکنگ اور ڈرمنگ میں مہارت حاصل ہے ۔ پراؤڈ لبریکنٹس و گریز آئی این ڈی کو لبریکنٹس ، گریز ، پلاسٹک مصنوعات اور ٹنز میں مہارت حاصل ہے – سعود سالم المزروعی نے اس نئی سرمایہ کاری شارجہ کی ممتاز کاروباری اہمیت کا ثبوت قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پٹروکیمیکلز کی صنعت امارت کی کثیرالجہتی اقتصادی حکمت عملی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں متعلقہ شعبے کی ماہر کمپنیوں کی آنے کی ترغیب ملتی ہے – انہوں نے کہا کہ ایچ ایف زیڈ اے موجودہ عالمی اقتصادی چیلنج والی صورتحال کو کامیابی سے نئے مواقع میں ڈھالا ہے ، اس حوالے سے سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران عزت مآب شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی ہدایات مشعل راہ رہیں جس کی وجہ سے پائیدار اقتصادی ترقی کا حصول ممکن ہوا اور کاروباری شعبے کو فروغ ملا – انتونیو جوآؤ پنتو کا کہنا تھا کہ ایچ ایف زیڈ اے نے جو بہتری کاروباری مواقع میسر کیئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ، اس کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت قابل داد ہے جس کی وجہ سے ان کی دونوں کمپنیوں کو اپنے آپریشنز شروع کرنے کا موقع ملا ۔ اس مقام کا انتخاب تفصیلی جائزہ کے بعد کیا گیا تھا اور یہاں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع اس کی اہمیت کو مزید تقویت دیتے ہیں جبکہ فری زون میں کام کرنے والی کمپنیوں کا اعلی ترین معیار کی خدمات بھی میسر آتی ہیں – انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنیوں کی مرکزی توجہ یورپ اور ایشیاءی منڈیوں میں رسائی کو مزید بڑھانا ہے اور ایسا یہاں کے اہم ترین انفراسٹرکچر کی بدولت ممکن ہوگا ۔ انہوں نے ایچ ایف زیڈ اے کی انتظامیہ کیلئے اظہار تشکر کیا اور اس توقع کا اظہار کیا یہ سرمایہ کاری ان کی کمپنیوں کو عالمی منڈیوں تک وسیع تر رسائی کا موقع میسر کرے گی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302899060

WAM/Urdu