اتوار 17 جنوری 2021 - 8:25:15 صبح

متحدہ عرب امارات کی نائجرمیں دہشگردحملوں کی سخت مذمت


ابوظبی، 3 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے مالی کی سرحد کے قریب نائجر کے دو دیہاتوں پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان مجرمانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کے ایسے تشدد اور دہشتگردی کو مسترد کرنے کے موقف کا اعادہ کیا ہےجس کا مقصد تمام مذہبی اور انسان دوست اقدار اور اصولوں کے خلاف ورزی میں سلامتی اور استحکام کو غیرمستحکم کرنا ہے۔ وزارت خارجہ نے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302899297

WAM/Urdu