اتوار 17 جنوری 2021 - 6:54:57 صبح

محمد بن زاید سے فیفا کے صدر کی ملاقات

  • محمد بن زايد يستقبل رئيس الــ " فيفا"
  • محمد بن زايد يستقبل رئيس الــ " فيفا"
  • محمد بن زايد يستقبل رئيس الــ " فيفا"
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 4 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال ، فیفا کے صدر گیانی انفانتینو نے آج قصر الشاطی میں ملاقات کی – عزت مآب شیخ محمد نے فیٖفا کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں فٹبال کھیل کی مزید ترقی و فروغ کیلئے متعلقہ سپورٹس اتھارٹیز اور فیفا کے درمیان مشترکا تعاون او رابطوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ رواداری اور تعاون کی اقدار کے فروغ اور امن و محبت اور عالمی رابطوں کیلئے فٹبال کھیل کے کردار پر بھی بات چیت ہوئی – انہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے 2020 میں درپیش چیلنجز بالخصوص کھیلوں کے علاقائی و بین الاقوامی انعقاد میں حائل مسائل کا جائزہ لیا – فیفا کے صدر نے ممتاز بین الاقوامی کھیلوں کیلئے فورم مہیا کرنے پر متحدہ عرب امارات کے کردار اور عزم کو سراہا جبکہ فٹبال کھیل کے فروغ کی خاطر سٹار کھلاڑیوں ، کھیل کے شائقین اور متعلقہ فریقین کو پلیٹ فارم مہیا کرکے کھیل کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کا موقع میسر کرنے کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے اس تناظر میں تخلیقی اقدامات پر مبنی حل پیش کیئے جانے پر متحدہ عرب امارات کا کاوشوں کو بھرپور سراہا – ملاقات کے موقع پر عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النھیان ، ابوظہبی ایئرپورٹس کے چیئرمین شیخ محمد بن حمد بن طحنون النھیان ، یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر شیخ راشد بن حمید النوعیمی ، ایگزیکٹو افیئرز اتھارٹی کے چیئرمین خلدون خلیفہ المبارک اور ابوظہبی کے کراؤن پرنس کی کورٹ کے انڈر سیکریٹری محمد مبارک المزروعی بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302899422

WAM/Urdu