اتوار 17 جنوری 2021 - 8:25:09 صبح

فیفا نے ورلڈ کلب کپ کیلئے ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا

  • "فيفا" تعلن أسماء حكام "كأس العالم للأندية" بمشاركة الطاقم الإماراتي
  • "فيفا" تعلن أسماء حكام "كأس العالم للأندية" بمشاركة الطاقم الإماراتي

ابوظہبی ، 4 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ فیفا کے ریفریز کی کمیٹی نے فروری 2021 میں فیفا ورلڈ کلب کپ مقابلوں کے لئے ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا – اس حوالے سے آج جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے سات ریفریز اور 12 معاون ریفریز کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ سات ویڈیو اسسٹنٹ ریفریز بھی چنے گئے ہیں ، ریفریز میں ایک اماراتی ریفری محمد عبداللہ حسن اور معاون ریفریز میں دو اماراتی محمد الھمادی اور حسن المھیری شامل ہیں – ریفریز کی ٹیم برازیلین ریفری ایدینا الوس باتستا کی قیادت میں ورلڈ کلب کپ میچز میں حصہ لیں گے ، یہ اس رحجان کے تحت کیا گیا ہے جوکہ ہندوستان میں 2017 کو ہونے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے موقع پر اپنایا گیا تھا جب سوئس ریفری استر ستوبلی نے ایک میچ منعقد کرایا تھا جبکہ اس کے بعد یوروگوائے کے ریفری کلوڈیا اومبیریز نے برازیل میں 2019 کو انڈر 17 ورلڈ کپ کو منعقد کرایا تھا – کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منتخب کئے گئے ریفریز ، مقابلے کے میچز شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل حتمی تیاریوں میں شریک ہونگے جس میں ان کی حفاظت کیلئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا – فیفا کلب ورلڈ کپ 1 سے 11 فروری 2021 کو شروع ہورہا ہے جس میں سات کلب شریک ہونگے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302899426

WAM/Urdu