پیر 25 جنوری 2021 - 2:12:42 صبح

متحدہ عرب امارات کے ہوٹلز ریزرویشن کا رحجان قابل ذکر حد تک بڑھ گیا


ابوظہبی ، 4 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے ہوٹلز میں ریزرویشن کے رحجان میں حالیہ عرصہ کے دوران قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے محرکات میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر سفری سرگرمیوں میں اضافہ اور مقامی سیاحت میں آنے والی بڑی تیزی شامل ہیں – کووڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے درپیش غیرمعمولی حالات سے گزرنے کے بعد ہوٹل شعبہ نے بہت تیزی سے بحالی کا سفر شروع کیا ۔ اس کی بڑی وجوہات میں قومی ایئرلائنز کی جانب سے فضائی آپریشنز میں توسیع اور دنیا بھر میں نئی منازل کی جانب سفر شامل ہیں – ہوٹل ریزرویشن کی نمایاں ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز سے اندازہ ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہوٹل مکمل طور پر بک چلے آرہے ہیں جوکہ ملک میں اس شعبہ کی بڑھتی ہوئی طلب کا عکاس ہے – سیاحتی و سفری شعبہ سے تعلق رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو جو سلسلہ اپنایا گیا اس کے بااعتماد اور قابل یقین ہونے کے پیش نظر سیاحتی طلب میں اضافہ ہوا جبکہ کے سیاحتی مقامات کی بھرپور کشش بھی اس کے محرکات میں شامل ہے – متعلقہ شعبوں نے ملک میں دنیا کے بہترین موسم سرما کی مہم میں شرکت کی ، اس مہم کا اجراء نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا تھا اور جس کا اعلان مختلف تقاریب میں کیا جاتا رہا – متحدہ عرب امارات نے اس تناظر میں مہم کو منانے کی خاطر کئی تقریبات اور مواقع پر اسکا سلسلہ بھی شروع کیا تھا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302899449

WAM/Urdu