اتوار 17 جنوری 2021 - 7:28:18 صبح

شارجہ کے حکمران نے بہترین کارکردگی پر 17کلبوں کیلئے 12ملین درہم جاری کردیئے


شارجہ، 4 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے گذشتہ سیزن کے دوران نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں امارات کے 17 کلبوں کو 12،685،000 درہم دینے کا ٰ حکم جاری کیا ہے۔ جن 17 کلبوں کو انکی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں یہ رقم دی گئی ہے ان میں شارجہ اسپورٹس کلب، البطیح کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب، الطہیقہ کلب برائے معذور افراد، دیبہ الحسن کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب، ملیحہ کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب، خورفکان کلچرل اور اسپورٹس کلب، شارجہ سیلف ڈیفنس اسپورٹس کلب، شارجہ انٹرنیشنل میرین اسپورٹس کلب، شارجہ کلچرل اینڈ شطرنج کلب، کالبہ اسپورٹس کلب، الذہد کلچرل اسپورٹس کلب اور الحمریہ کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب، شارجہ لیڈیز کلب، معذور افراد کے لئے خرفکان کلب کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب، شارجہ ایکوسٹرین اینڈ ریسنگ کلب اور شارجہ ویمن سپورٹس شامل ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302899508

WAM/Urdu