بدھ 20 جنوری 2021 - 12:59:59 شام

شعاع کیپٹل نے دبئی میں قائم ایس ایم جی کے 13ء1 ارب درہم قرض کو بائی آؤٹ کرلیا


دبئی ، 10 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ شعاع کیپٹل کی جانب سے آج کیئے جانے والے اعلان کے مطابق اس نے سٹینفورڈ میرین گورپ ، ایس ایم جی کے 13ء1 ارب درہم (308 ملین ڈالر) ڈیبٹ بائی آوٹ کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے جوکہ اس معاملے میں شریک تمام فریقین بشمول شریک بنکوں کیلئے ایک کامیاب نتیجہ ہے – ایس ایم جی مشرق وسطی میں ممتاز ترین اور کثیرالجہت آفشور سروسز کمپنیوں میں شامل ہے جوکہ تیل و گیس صنعت میں آفشور سپورٹ جہازوں کی تعمیر ، مرمت اور چارٹرنگ میں سرگرم رہتی ہے – شعاع کیپٹل نے 2019 سے ایس ایم جی کے ساتھ مل کر کام شروع کررکھا ہے جس میں اس کے مشیروں کے ساتھ مل کر ایسی بائی آؤٹ ڈیل کی گئی جوکہ تمام فریقین کے مقاصد کو پورا کرتی ہے ۔ یہ تنظیم نو ایس ایم جی کی مالی حیثیت کو مستحکم کرتی ہے – اس ڈیبٹ بائی آؤٹ کے نتیجہ میں ایس ایم جی کی پیداوار بڑھے گی ، اس تنظیم نو سے 18 سو نوکریاں کی بچت ہوگی جبکہ متحدہ عرب امارات میں بنی ہوئی 20 ملین ڈالر کے جہازوں کی برآمدات ہونگیں جوکہ دبئی میری ٹائم سٹی میں گرینڈ ورلڈ شپ یارڈ میں انتہائی جدید طرز پر بنتے ہیں – شعاع کیپٹل کے سی ای او جاسم الصدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کووڈ 19 کی وجہ سے درپیش لاک ڈاؤنز کے باوجود ایس ایم جی لینڈرز کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہا ، اس کے نتیجے میں طے پانے والی یہ ڈیل قابل فخر ہے جس میں بنکوں نے دباؤ میں موجود قرض کی صورتحال سے نکلنے میں تعاون بھی کیا اور اس سے 18 سو ملازمین اور سیلرز کی نوکریاں بچیں ، اس کے ساتھ ساتھ یہ ایس ایم جی کی کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو بھی یقینی بنانے میں اہم ہے – ایس ایم جی کے سی ای او الیاس ناصیف کا کہنا ہے کہ شعاع کیپٹل نے ان کے ادارے کو پیچیدہ تنظیم نو پروگرام سے نکلنے میں مدد کی جس سے کمپنی کو نئی لیز عمر ملی – یہ سرمایہ کاری شعاع کیپٹل کی پرائیویٹ مارکیٹس سرگرمی کا حصہ ہے جوکہ معاون سرمایہ کاری محرک کے طور پر انجام دی گئی ۔ اس سرمایہ کاری سے انتظام کاری کی فیس اور پرفارمنس فیس بھی متوقع ہیں جوکہ شعاع کیپٹل کی آمدن بڑھائے گی جبکہ اس کی پرنسپل سرمایہ کاری حیثیت میں منافع کا باعث بھی ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302900462

WAM/Urdu