Mon 11-01-2021 17:55 PM
ابوظہبی ، 11 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے سری وجایا ایئرلائن کے طیارے کو ہفتہ کے روز پیش آنے والے حادثہ پر جمہوریہ انڈونیشیاء کے برادر عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے – وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری بیان میں انڈونیشیاء کی حکومت اور عوام کے ساتھ ان کے دکھ کی گھڑیوں میں مکمل ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے – وزارت نے بیان میں اس واقعہ کے متاثرہ خاندانوں اور افراد سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302900660