بدھ 20 جنوری 2021 - 2:17:39 شام

فرسٹ ابوظہبی بنک نے 500 ملین ڈالر کے 5 سالہ سکوک کا اجراء کردیا


ابوظہبی ، 11 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ فرسٹ ابوظہبی بنک نے ایم ای این اے بنک یو ایس ڈی کی پانچ سالہ مدت کی سکوک کو سب سے کم ترین منافع سطح کے ساتھ اجراء کیا ہے جوکہ 500 ملین ڈالر کے ہیں ۔ انہیں ایم ایس پلس 90 بی پی ایس (جوکہ تمام تر شرح 411ء1) پر ایف اے بی سکوک کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے جاری کیا گیا ہے – ایف اے بی کی یہ ڈیل 2021 میں عالمی سطح پر یوایس ڈی بنچ مارک میں جاری کی گئی پہلی اور سکوک کی بھی پہلی ڈیل ہے ۔ اس آفرنگ کو کامیاب پذیرائی ملی اور مجموعی طور پر 5ء1 ارب ڈالر کے آرڈر بک ہوئے جوکہ پیش کئے گئے سکوک کی مالیت سے تین گنا زیادہ ہیں – اس ڈیل نے مشرق وسطی ، ایشیاء ، برطانیہ اور یورپ سے اعلی معیار کی اسلامی اور روایتی سرمایہ کاری کی ترغیب حاصل کی – ان سکوک کو سرمایہ کاروں کی کثیرالجہتی کی بنیاد پر پیش کیا گیا جوکہ عالمی سطح پر 53 فیصد اور علاقائی سطح پر 47 فیصد ہے ۔ اسلامی سرمایہ کاری میں اس کی پیشکش 76 فیصد ہے جوکہ عالمی سطح پر شریعہ پر مبنی مالیات میں ایف اے بی کی نمایاں حیثیت کا اظہار ہے – ایف اے بی کے ایم ڈی اور گروپ فنڈنگ کے سربراہ رولا القاضی کا کہنا ہے کہ سکوک کے نتائج قابل مسرت ہیں ، جنوری کے پہلے ہفتے میں انکا اجراء ہوا ، ان سکوک پر ایک بار پھر عالمی سطح سے بھرپور پذیرائی ملی جوکہ اسلامی اور روایتی دونوں شعبوں کی طرف سے تھی اور یہ پیشرفت ایف اے بی کی مستحکم کریڈٹ بنیادوں پر اعتماد کا اظہار ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات کی مجموعی مثبت معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس بھی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302900659

WAM/Urdu