بدھ 20 جنوری 2021 - 1:50:55 شام

عرب امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8ء1 لاکھ افراد کو کووڈ 19 کی ویکسین لگ گئی


ابوظہبی ، 12 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ ملک کی 50 فیصد آبادی کو کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی خاطر وزارت صحت و تحفظ کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے ، اس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 لاکھ 8 ہزار 401 افراد کو یہ ویکسین لگادی گئی جس کے نتیجے میں ایسے کل افراد کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 652 ہوگئی ۔ اس طرح قومی سطح پر فی سو افراد کیلئے ویکسین کی 9ء12 خوراکیں مہیا کردی گئیں – وزارت صحت اور صحت محکمہ جات کے حکام نے ویکسین کی یہ قومی مہم حال ہی میں شروع کی ہے جس میں لوگوں کو یہ ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جارہی ہے ، ان میں خصوصی طور پر معمر افراد اور پہلے سے سنگین امراض میں لاحق لوگ شامل ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302900988

WAM/Urdu