بدھ 20 جنوری 2021 - 2:57:03 شام

ویلٹرانس نے متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سرمایہ کار کونسل کی رکنیت حاصل کرلی


ابوظبی، 12 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ جدید اور موثر نقل و حمل خدمات کی ماہر ویلٹرانس ٹرانسپورٹیشن سسٹم نے متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سرمایہ کار کونسل کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔ رکنیت کے الحاق پر دبئی میں ویلٹرانس کے بورڈ ممبر شیخ سعود بن سہیل آل مکتوم، متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سرمایہ کار کونسل کے سیکریٹری جنرل جمال سیف الجاران، ویلٹرانس کے سی ای او منصور خلیفہ الہبتور،​​ویلٹرانس کے جنرل منیجر عماد الامیدین ، ایم اے ایل آئی سی کے مواصلات اور سرکاری امور کے ڈائریکٹر ایمن الہناوی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ ممبرشپ دبئی میں مقیم ویلٹرانس کی تیز رفتار ترقی کی حکمت عملی میں آتی ہے جوکمپنی کو اپنی تکنیکی مہارت مستحکم کرنے، مشترکہ مکالمے کو فعال کرنے، اپنے کاروباری نیٹ ورک کو وسعت دینے اور نئی منڈیوں تک پہنچنے کے لئے معیاری مواقع کی تلاش کے قابل بنائے گی۔ ویلٹرانس ٹرانسپورٹ کی صنعت میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور متحدہ عرب امارات میں کار پارکنگ کی صنعت کو خود کار بنانے کے لئے مختلف ثابت شدہ ٹیکنالوجیز کو اکھٹا کرنے کیلئے پہلے سمارٹ سسٹم کو جدت اور ترقی دینے پر کام کر رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی خصوصیات کم کاربن کے اخراج اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کی ہے جس میں موبائل ایپ کے ذریعے ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے رکاوٹوں یا کاغذی ٹکٹوں کے بغیر سمارٹ پارکنگ کی ساری خصوصیات شامل کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سرمایہ کار کونسل 2009 میں قائم کی گئی تھی اور اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی معاشی ترقی کے عمل میں حصہ ڈالنے اور اماراتی بیرون ملک سرمایہ کاری کو متنوع، جدت طرازی اور پائیدار مسابقت پر مبنی قومی معیشت کا بنیادی ستون بننے کے لئے کام کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سرمایہ کار کونسل کی رکنیت میں وزارت معیشت، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، وزارت خزانہ، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے علاوہ مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی، امارات ٹیلی مواصلات گروپ (اتصالات)، پولیمر کمپنی (بوروج)، ابو ظبی پورٹس، ڈی پی ورلڈ، دبئی ہولڈنگ، دبئی انوسٹمنٹ، ماجد الفطیم، شراف گروپ، ملینیم اینڈ کوپتھورن ہوٹل مشرق وسطی اور افریقہ شامل ہیں ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302900937

WAM/Urdu