بدھ 20 جنوری 2021 - 3:17:30 شام

بارش میں اضافے کے حوالے سے ورچول فورم 25جنوری سے شروع ہوگا

  • برعاية منصور بن زايد .. الملتقى الـ 5 للاستمطار ينطلق 25 يناير افتراضيا ويعلن عن أجندته
  • برعاية منصور بن زايد .. الملتقى الـ 5 للاستمطار ينطلق 25 يناير افتراضيا ويعلن عن أجندته

ابوظبی، 12 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں بارش میں اضافے کے پروگرام کا انتظام کرنے والے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) نے بارشوں کو بڑھانے کے بارے میں پانچویں بین الاقوامی فورم کے ایجنڈے کا اعلان کیا۔ یہ فورم 25 اور 26 جنوری 2021 کو نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں ورچول طور پر ابو ظبی میں منعقد ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے متعدد ممتاز ماہرین اس فورم میں شرکت کریں گے۔ IREF 2021 بارش میں اضافے کی تحقیق اور صلاحیت پیدا کرنے، موسمیاتی تبدیلی کی روشنی میں عالمی سطح پر پانی کے تحفظ اور موسمیات میں مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنزسے متعلق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیشنل سینٹر آف میٹروولوجی (این سی ایم) کے ڈائریکٹر اور ریجنل ایسوسی ایشن II (ایشیاء) کے صدر ڈاکٹر عبد اللہ آل میندوس نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں IREF بارش میں اضافے کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں عالمی تحقیقاتی کمیونٹی کے مابین بحث و مباحثہ کو فروغ دینےکیلئے ایک واضح پلیٹ فارم مہیا کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم نے مہارت کے تبادلے، آئیڈیاز اور تحقیقی مطالعات کا تبادلہ کرنے اور بارش میں اضافے کی تحقیق اور سائنس کے جدید حل تلاش کرنے کے لئے ایک ٹھوس مقام بنانے میں مدد کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں جن مشکل اوقات کا سامنا ہے اس کے باوجود این سی ایم نے اپنے منصوبے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقاتی کام کے تسلسل کی حمایت کرنے اور کلاؤڈ سیڈنگ ماہرین کے مابین بحث مباحثے کو فروغ دینے کے لئے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کا جو فیصلہ کیا ہے اور قابل تحسین ہے۔ آئی آر ای ایف 2021 کی تیاریوں کے بارے میں اپنے تبصرے میں یو اے ای آر ای پی کی ڈائریکٹر عالیہ المزروئی نے کہا کہ ابوظبی مسلسل پانچویں سال دنیا بھر کے ممتاز بین الاقوامی ماہرین اور سائنس دانوں سے بارش بڑھانے والی تحقیق میں پیش رفت پربات کرنے کے لئے ایک خصوصی پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یو اے ای آر ای پی میں ہمیں اپنے ایوارڈز کی بنیادوں پر تحقیقاتی کام کے ذریعے اس بڑھتے ہوئے تحقیقی شعبے کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ورچوئل فورم کے نتائج اور سفارشات پائیدار آبی وسائل تلاش کرنے میں کلاؤڈ سیڈنگ کے کاموں کی کارکردگی اور درستگی کو بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے۔ دوروزہ فورم کے سیشنز میں بارش بڑھانے کی تحقیق سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302900940

WAM/Urdu