بدھ 20 جنوری 2021 - 2:19:52 شام

دبئی میں ہینکوک 24 ایچ کی 16ویں ریس کا انعقاد

  • دبي تستضيف سباق هانكوك 24 ساعة العالمي بعد غد
  • دبي تستضيف سباق هانكوك 24 ساعة العالمي بعد غد
  • دبي تستضيف سباق هانكوك 24 ساعة العالمي بعد غد

دبئی ، 12 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ دبئی سپورٹس کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں ہونے والی ہینکوک 24 ایچ دبئی کی 16ویں ریس دبئی آٹو ڈروم کو جلا و رونق بخشے گی ، اس ویک اینڈ پر ہونے والی اس ریس میں 33 اقوام اور 12 برانڈز کی نمائیندگی کیلئے 250 ڈرائیورز اور 54 کاریں موجود ہونگیں ، یہ 24 گھنٹے جاری رہنے والی دنیا کی سب سے دلچسپ ریس میں شمار ہوتی ہے – نو سٹاپ 2021 کی 24 ایچ سیریز کی افتتاحی ریس سے ہینکوک 24 ایچ دبئی کا آغاز جمعہ کی سہہ پہر 3 بجے ہوگا اور فاتح کو 24 گھنٹے بعد اعزاز ملے گا – اس ریس میں شریک ممتاز ترین ڈرائیورز میں ہینکوک 24 ایچ دبئی کے سابق فاتحین بھی شامل ہیں جنہوں نے جی ٹی 3 کے سخت مقابلے میں شرکت کی تھی تاہم اس ریس میں سب سے زیادہ نگاہوں کا مرکز اماراتی ڈرائیور خالد القبیسی ہونگے جنہوں نے جیروئن بلیکی مولن اور ہوبرٹ ہاؤپٹ کے مقابلے میں 2020 میں رکارڈ ساز تیسری فتح حاصل کی تھی ، اس سے قبل انہیں یہ فتح 2012 اور 2013 میں نصیب ہوئی تھی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302900993

WAM/Urdu