ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:27:17 صبح

متحدہ عرب امارات کے رہائشی "#TogetherWeRecover" کے ہیش ٹیگ سے متحرک


ابوظہبی ، 12 جنوری ، 2021 (وام ) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے کورونا وائرس کی منظور شدہ ویکسین لینے کے بعد معمول کے کاروبار زندگی کی بحالی کی جانب واپسی کے لئے سماجی بیداری کے احساس پر زور دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر "#TogetherWeRecover" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس ہیش ٹیگ کے ساتھ باضابطہ اور عوامی رابطوں میں امارات کے شہریوں اور رہائشیوں نے ویکسین لگوانے کے ذریعہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کا مقصد معاشرے کی مجموعی صحت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویکسین کے حوالے سے آگاہی کے متعدد پیغامات شیئر کیے جس میں اماراتی عوام خصوصاً بزرگ شہریوں ، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اور18سال عمر سے زیادہ پرعزم افراد سے اپیل کی گئی کہ وہ کووڈ-19 کی ویکسین لگوائیں۔ این سی ای ایم اے نے یہ بھی زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کے مطابق اور صحت کے شعبے کی کارکردگی کی بناء پرملک میں کووڈ- 19 ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت صحت و روک تھام (ایم اوایچ اے پی) نے ٹویٹر کے توسط سے اعلان کیا کہ یہ ویکسین ملک بھر کے متعدد صحت مراکز میں بلا معاوضہ دستیاب ہے ان اسپتالوں اور مراکز کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کی ترجمان فريدة الحوسني نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اکتوبر 2020 میں ویکسین کے لئے ہنگامی لائسنس کی منظوری دینے والے پہلے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر الحوسني نے یہ بھی بتایا کہ بزرگ شہریوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یہ ویکسین لگوانے میں ترجیح دی جاتی ہے، کیونکہ انہیں انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302900960

WAM/Urdu