اتوار 17 جنوری 2021 - 7:41:34 صبح

عبداللہ بن زاید سے ای یو 3 کے نمائیندوں کی ملاقات ، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

  • عبدالله بن زايد يستقبل ممثلي الثلاثي الأوروبي الفرنسي - الألماني - البريطاني
  • عبدالله بن زايد يستقبل ممثلي الثلاثي الأوروبي الفرنسي - الألماني - البريطاني
  • عبدالله بن زايد يستقبل ممثلي الثلاثي الأوروبي الفرنسي - الألماني - البريطاني
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 13 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان سے ای یو 3 گروپ کے ارکان فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کے نمائیندوں نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کی خاطر متحدہ عرب امارات اور تینوں یورپی ممالک کے درمیان مشترکا تعاون کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – شیخ عبداللہ سے ملاقات کرنے والوں میں فرانس کی وزارت خارجہ کے ڈی جی برائے سیاسی و سلامتی امور فلپ آئیریرا اور جرمن وفاقی خارجہ امور آفس کے سیاسی ڈائریکٹر جینز پلاٹنر شامل تھے ۔ برطانوی خارجہ امور آفس کے ڈی جی برائے مشرق وسطی ، شمالی افریقہ ، افغانستان و پاکستان تھامس ڈریو کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں برطانیہ کے سفیر پیٹرک موڈی نے اس ملاقات میں شرکت کی – وزارت خارجہ کے ابوظہبی میں صدر دفتر میں ہونے والی اس میٹنگ میں فریقین نے کووڈ 19 سے پیدا صورتحال اور حالات کا جائزہ لیا جبکہ تمام ممالک کو اس وباء سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے کی عالمی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا – شیخ عبداللہ نے تینوں نمائیندوں کی آمد کا خیرمقدم بھی کیا اور ان ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے نمایاں تعلقات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی و عالمی سلامتی و استحکام کے حصول سے تعلقات کی نئی راہوں کو کھولا جاسکتا ہے اور یہ صورتحال عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بھی کرتی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302901193

WAM/Urdu