Wed 13-01-2021 21:42 PM
دبئی ، 13 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن اور لیٹویا کی فٹبال فیڈریشن نے بدھ کو تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے – یو اے ای ایف اے کے صدر دفتر میں طے پانے والے اس معاہدے پر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ راشد بن حمید النوعیمی اور ان کے لیٹوین ہم منصب وادیمس لاسنکو نے دستخط کیئے – اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد عبداللہ حزام الظاھری اور لیٹوین فیڈریشن کے وفد کے ارکان بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302901296