اتوار 17 جنوری 2021 - 8:24:28 صبح

پندرہویں یو اے ای وارئیرز ایم ایم اے فائٹنگ چیمپئن شپ کی حتمی تیاریاں مکمل

  • 30 مقاتلا من 19 دولة يشاركون في النسخة الـ 15 من "محاربي الإمارات" بعد غد
  • 30 مقاتلا من 19 دولة يشاركون في النسخة الـ 15 من "محاربي الإمارات" بعد غد
  • 30 مقاتلا من 19 دولة يشاركون في النسخة الـ 15 من "محاربي الإمارات" بعد غد

ابوظہبی ، 13 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ یو اے ای وارئیرز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین فواد درویش نے 15ویں یو اے ای وارئیرز ایم ایم اے فائٹنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کی حتمی تیاریوں کے مکمل ہونے کا اعلان کردیا – یہ چیمپئن شپ جمعہ کو ہوگی جسے مرحوم عبدالمناب نورماغومیدوف کی یاد میں منایا جائے گا ، وہ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماغومیدوف کے والد تھے – درویش نے ریموٹ انداز میں آج کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس 15ویں چیمپئن شپ میں 15 مقابلے ہونگے جن میں دنیا کے 19 ممالک سے 30 فائٹر شریک ہونگے – تمام فائٹرز ، آرگنائزرز اور ورکنگ ٹیموں کو اس موقع پر ضروری احتیاطی اقدامات کرنا ہونگے اور روزانہ کی بنیاد پر ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا تاکہ ہرکسی کی حفاظت اور بھلائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقابلوں کے مداحوں کو بھی اس موقع پر سماجی دوری کے اصول کی پیروی کرنا ہوگی اور چیمپئن شپ کو شائقین کیلئے کھلا رکھا جائے گا تاہم وہاں آنے والوں کیلئے ضروری ہوگا کہ ان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہوں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302901295

WAM/Urdu