بدھ 20 جنوری 2021 - 3:16:52 شام

 ایکسپو 2020 دبئی کے لئے برٹش سیفٹی کونسل کی جانب سے اعزازی تلوارکا اعزاز


دبئی ، 13 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ ایکسپو 2020 دبئی کو صحت ، تحفظ اور افرادی قوت کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے اعتراف میں برٹش سیفٹی کونسل کی جانب سے اعزازی تلواردی گئی ہے۔ایکسپو 2020 دنیا کی صف اول کی صحت اور تحفظ کے اداروں میں سے ایک برٹش سیفٹی کونسل سے یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا بھر کی 66 تنظیموں میں سے ایک ہے۔ ایوارڈ کی اہلیت کے لئے کسی بھی تنظیم کو پہلے برٹش سیفٹی کونسل کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صحت و تحفظ کے مقررہ معیارکے فائیو اسٹار کو حاصل کرنا لازمی ہے۔جسے ایکسپو نے 2020 میں پورا کیا۔ ایکسپو 2020 میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی آپریشنز کے آپریشنل ہیڈ ڈاکٹر روب کولنگ نے کہا کہ ہماری افرادی قوت کی صحت ، حفاظت اور بہبود ایکسپو 2020 کی اولین ترجیح ہے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری کوششوں کو برطانوی ادارے سیفٹی کونسل نے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے بارے میں ذمہ داریوں کو بہت سنجیدہ لیتے ہیں ، ایکسپو 2020 کی پوری ٹیم اپنی پالیسیوں کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے جو ہم نے بہتر ترجیحی حکمت عملی کے طور پر طے کی ہیں۔ برٹش سیفٹی کونسل کے چیئرمین او بی ای لارنس واٹرمین نے کہاکہ برٹش سیفٹی کونسل کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور عملے کی جانب سے وہ صحت اور تحفظ کے اعلی ترین انتظام کےحصول پر ایکسپو 2020 دبئی کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ہمیں اس کامیابی میں ان کی حمایت کرنے پر خوشی ہے ۔ ایکسپو 2020 کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت اختیار کردہ پالیسیاں ، پہلے مرحلے سے لیکر سائٹ کی تعمیرات تک کے پورے دائرہ کار کا احاطہ کرتی ہیں۔ ایکسپو 2020 نے کنٹریکٹس کی جگہ پرخریداری ، مانیٹرنگ اور آڈٹ کا بہترین سسٹم نافذ کیا ہے، برطانوی سیفٹی کونسل کے علاوہ عالمی رسک کنسلٹنسی کنٹرول رسک سمیت کئی بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی زیر نگرانی معیارات کو یقینی بنایاگیا ہے۔ کووڈ-19 کے بحران کے دوران ، ایکسپو 2020 میں کام کرنے والے ہرکارکن کی صحت تنظیم کی اولین ترجیح رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تعمیراتی منصوبے کو ٹریک پر رکھتے ہوئے ، ہزاروں کارکنوں کی حفاظت کے لئے ، ایکسپو 2020 نے پوری سائٹ میں احتیاطی تدابیر کے ایک پروگرام کا نفاذ کیا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302901229

WAM/Urdu