بدھ 20 جنوری 2021 - 2:05:26 شام

متحدہ عرب امارات میں مزید118,928افراد کو انسداد کرونا ویکسین لگائی گئی


ابوظبی، 13 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118,928 افراد کو انسداد COVID-19 ویکسین لگائی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ اب تک فراہم کی جانے والی ویکسین کی کل تعداد 1,394,580 ہوگئی ہے جو 100 افراد پر 14.10 ویکسین کی تقسیم کی شرح ہے۔ یہ وزارت صحت کی طرف سے معاشرے کے تمام ارکان کو ویکسین کے ذریعے قوت مدافعت فراہم کرنے کے منصوبے کے مطابق ہے تاکہ کرونا کیسوں کی تعداد کم کرکے وائرس پر قابو پایا جاسکے ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302901242

WAM/Urdu