بدھ 20 جنوری 2021 - 3:18:39 شام

امارات پوسٹ نے اپنی سروس کواسرائیل تک وسعت دیدی


دبئی، 13 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ امارات پوسٹ گروپ (ای پی جی) نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے اور مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیل کو اپنے عالمی آپریشن نیٹ ورک میں شامل کرلیا ہے۔ ای پی جی نے اسرائیل پوسٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ نئی مارکیٹ کو قابل اعتماد چینل فراہم کرکے ملک بھر کے شہروں اور مقامات تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔ امارات پوسٹ گروپ کمپنی کے گروپ سی ای او عبد اللہ ایم الاشرم نے کہا کہ ہماری سروس دونوں ملکوں کے مابین کاروباری اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گی اور دونوں ثقافتوں کے مابین رواداری، رابطے اور تبادلے کو تقویت بخشے گی۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل دونوں مستقبل کا سوچنے والے ممالک ہیں اور اسرائیل پوسٹ کے ساتھ شراکت سے خیالات کے تبادلے، جدت کی حوصلہ افزائی اور شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ متحدہ عرب امارات کے صارفین اب اسرائیل کے لئے ڈاک اور بین الاقوامی پریمیم خدمات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ فی الحال متعدد ممالک میں ڈاک کی خدمات دستیاب ہیں جن میں 190 سے زیادہ مقامات پر بین الاقوامی پریمیم خدمات شامل ہیں۔ ایک ایسی صورتحال میں جب کوویڈ 19 وباء بین الاقوامی سفر اور کاموں پر اثر انداز ہورہی ہے امارات پوسٹ اپنے شراکت داروں کے ساتھ پوسٹل سروسز کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ مقامات کیلئے اپنی سروس بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302901272

WAM/Urdu