بدھ 20 جنوری 2021 - 2:28:27 شام

وزارت  صحت انسداد کرونا ویکسین کی فراہمی کے مراکز میں اضافہ کریگی


دبئی، 13 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ معاشرے کے تمام ارکان خاص طور پر سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ انتہائی خطرے سے دوچار افراد کو انسداد کوویڈ ۔19 ویکسین کی کامیابی سے فراہم کی جارہی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین لینے کے خواہشمند افراد کی کثیر تعداد کے باعث انسداد کوویڈ 19 ویکسین پیش کرنے والے مراکز کی تعداد بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ وزارت کے مطابق عوام کو ریکارڈ وقت میں فراہم کی جانے والی 10 لاکھ ویکسين کی تعداد متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس سے عوام کے صحت کے تحفظ کے لئے متحدہ عرب امارات کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ملک کے صحت کے نظام پر عوام کے اعتماد کو بھی تقویت ملتی ہے۔ جیسے ہی ملک گیر ویکسی نیشن مہم شروع ہوئی وزارت صحت نے طبی حکام کے تعاون سے اس ویکسین کے حصول کے لئے متعدد مراکز مختص کیے اور انہیں صحت سے متعلق تربیت یافتہ کارکنوں کے ساتھ ساتھ جدید طبی سازوسامان مہیا کیا۔ وزارت نے بتایا کہ تمام کمیونٹی گروپ (شہری اور رہائشی) خاص طور پر بوڑھے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یہ ویکسین لے سکتے ہیں۔ اس سے کویڈ 19 وباء کے خلاف کمیونٹی کے استثنیٰ کو بڑھانے کے لئے متحدہ عرب امارات کی جامع اور مربوط کوششوں کی مزید تائید کی جائے گی۔ صحت مراکز اور کلینک سیکٹر کے اسسٹنٹ سیکریٹری اور بین الاقوامی صحت کے ضوابط کی پابندی اور وبائی امراض کی روک تھام کے لئے قومی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین عبدالرحمٰن آل رند نے کہا کہ وزارت اس وقت سرکاری اور نجی صحت کی سہولیات میں آپریشنل صلاحیت بڑھانے اور کوویڈ 19 ویکسین لینے کے خواہاں افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کی رہائش کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ یہ ہماری دانشمندانہ قیادت کی ہدایت کے مطابق ہے جو معاشرے کی صحت پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ہر فراد کو حفاظتی ویکسین کی فراہمی پر زور دیتی ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کیونکہ متحدہ عرب امارات اپنے لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے والے ممالک میں سب سے آگے ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302901236

WAM/Urdu