ہفتہ 27 فروری 2021 - 4:54:42 صبح

مراکشی صحاراکے پورے خطے پر مراکش کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں:شیخ عبداللہ

  • عبدالله بن زايد: نجدد دعمنا للمملكة المغربية الشقيقة في سيادتها الكاملة على الصحراء المغربية
  • عبدالله بن زايد: نجدد دعمنا للمملكة المغربية الشقيقة في سيادتها الكاملة على الصحراء المغربية
  • عبدالله بن زايد: نجدد دعمنا للمملكة المغربية الشقيقة في سيادتها الكاملة على الصحراء المغربية

ابو ظہبی ، 15 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان نے مراکش کی مراکشی صحارا کے پورے خطے پر خودمختاری بشمول مملکت کی جانب سے اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے دفاع کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت اور متحدہ عرب امارات کے عزم اور اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ شیخ عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار مراکشی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کی تجویز کی حمایت کے حوالے سے امریکہ اور مراکش کی زیر اہتمام ہونے والی وزارتی ویڈیو کانفرنس سے کیا۔ مراکش کے وزیر برائے امور خارجہ ناصر بوريطةکی زیر صدارت کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ کے معاون ڈیوڈ شینکر ،دوست ممالک کے متعدد وزرائے خارجہ اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ شیخ عبداللہ نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے انعقاد کے لئے مراکش اور امریکہ کی کوششوں کو سراہا انہوں نےکہاکہ وہ مراکش کی تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور میں اپنے ملک کی حمایت اور مدد کا اعادہ کرتے ہیں جن میں سرفہرست مراکشی صحارا کا مسئلہ ہے جس میں متحدہ عرب امارات اس پورے خطے پر مراکش کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کی سلامتی کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات نے جنوبی مراکش کے شہر العيون میں اپنا قونصل خانہ کھولا جو مراکش کے کے ساتھ ہمارے مضبوط اسٹریٹجک اور تاریخی تعلقات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ مراکشی صحارا کے بارے میں مراکش کے موقف کی حمایت کرنے والے پہلے ملک کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات نے مراکش صحارا کے پورے خطے پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرتے ہوئے گذشتہ سال 10 دسمبر کو کیے گئے امریکی فیصلے کو سراہا تھا۔ اور ایک بار پھر میں اس بات پر دوبارہ زور دیتا ہوں کہ امریکہ کا یہ فیصلہ خطے میں سلامتی اور استحکام کو تقویت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302901722

WAM/Urdu