ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:37:16 صبح

توانائی وسائل کو کثیرالجہت بنانے میں متحدہ عرب امارات پرعزم ہے : سھیل المزروعی


ابوظہبی ، 17 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ پائیدار ترقیاتی اہداف میں شامل 6 ، 7 اور 11 نمبر کے اہداف کے حصول کی خاطر وزارت توانائی و انفراسٹرکچر نے وفاقی اور مقامی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کاوشیں شروع کررکھی ہیں ، اس کے تحت شہروں اور معاشروں کو 2030 تک جامع ، محفوظ ، لچک دار اور پائیدار بنانے کیلئے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر عمل جاری ہے جوکہ متحدہ عرب امارات کے کانٹینئل 2071 اور ملک کو آئیندہ کے 50 برس کیلئے تیار کرنے کی خاطر وزارت کی شراکت داری پر مبنی اور اس کے عین مطابق بھی ہے – ابوظہبی پائیدار ہفتہ 2021 کے کل سے ہونے والے آغاز کی مناسبت سے وزارت توانائی و انفراسٹرکچر سھیل بن محمد المزروعی نے امارات نیوز ایجنسی ، وام کو بیان جاری کیا ۔ اس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت نے ملک کی مستقبل کی ضروریات اور توقعات کو پورا کرنے کیلئے وفاقی اور مقامی اتھارٹی کی شراکت داری اور نجی شعبہ کے تعاون سے کئی منصوبے اور اقدامات شروع کررکھے ہیں ۔ اس کے تحت عمارات و سڑکوں کا پائیدار فریم ورک بھی شامل ہے جوکہ عمارات کی پائیداری اور وفاقی شاہرات کو بہترین عالمی معیار کے مطابق اور ملکی ضروریات اور تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بنانے کی خاطر ہے – انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اپنے توانائی وسائل کو کثیر الجہتی بنانے کے ساتھ ماحول کو محفوظ بنانے کی خاطر بھی پرعزم ہے ، توانائی شعبہ کے مستقبل کیلئے طویل مدتی منصوبہ پر عمل کیا جارہا ہے ، اس تناظر میں 2050 کی توانائی حکمت عملی جاری کی گئی ہے جوکہ ملک کی پہلی مربوط توانائی منصوبہ بندی ہے جس میں پیداوار اور کھپت کے ساتھ عالمی ماحولیاتی تقاضوں اور ذمہ داریوں میں توازن پیدا کیا گیا ہے جبکہ اس تمام تر عمل میں ماحول دوست اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے پر بھی وضع کیا گیا ہے ، 2050 تک ملک میں انرجی مکس کو 50 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر ہے جوکہ صاف توانائی ذرائع کے حصول میں اہم ہے – وزارت توانائی نے پانی و توانائی کے استعمال میں کمی اور نئے رہائشی منصوبوں کو شیخ زاید ہاؤسنگ پروگرام کے مطابق کاربن اخراج میں کمی کرنے کیلئے قابل قدر پیشرفت کی ہے جس پر مختلف امارات میں عملدرآمد کے دوران اسے متحدہ عرب امارات حکومت کے ویژن 2021 کے مطابق تعاون حاصل رہا جوکہ پائیدار ترقی سے متعلق ہیں – المزروعی نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں مختلف جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ پائیداری یقینی بنے اور ترقیاتی اخراجات میں لاگت اور وقت کی بچت ہو ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی وزارت مرمت اور تعمیرات کے منصوبوں میں ہوا کے معیار کی نگرانی کیلئے پرعزم ہے تاکہ صحت مند ماحول میسر آئے جوکہ کام کرنے کی جگہ کے اندر اور باہر ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کی خاطر اہم ہے – وزارت نے پانچ ستونوں پر مبنی وفاقی تعمیراتی پائیداری نظام بھی وضع کیا ہے جس کے ذریعے توانائی کے استعمال میں کمی ، توانائی کی اثریت بڑھانے ، پانی کا استعمال کم رکھنے ، ماحول کے تحفظ ، بھلائی و سہولت کی فراہمی اور تھرمل انسولوشن کے ساتھ داخلی ہوا کی گزرگاہ کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہے ۔ وزارت نے وفاقی شاہرات کے استعمال کو بہتر بنانے اور محفوظ سفری ذرائع کی خاطر ٹرک ڈرائیورز کیلئے آٹھ قومی ریسٹ لاؤنجز بنائے ہیں – ملک میں آبی وسائل کی پائیداری کو یقینی بنانے کے فریم ورک کے تحت وزارت نے پہلے واٹر سکیورٹی سٹریٹجی 2036 کا اعلان کیا تھا جس میں واٹر سپلائی کے تمام عناصر کا احاطہ ہوتا ہے اور اس میں تمام قومی محکموں اور اتھارٹیز کی شمولیت بھی کی گئی ہے ۔ اس حکمت عملی کے تحت طویل مدتی بنیادوں پر واٹر سکیورٹی کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی ہے – مزید برآں اگست 2015 میں ڈیزل کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا تھا اور عالمی قیمتوں سے منسلک نیا نظام وضع کیا گیا تھا ۔ وزارت نے وسائل کے استعمال کو مناسب و بہتر بنانے کی قومی مہم شروع کی تاکہ اماراتی معاشرے میں اس بارے میں آگہی و شعور بلند کیا جاسکے اور اس کے ارکان کو وسائل کے جائز و مناسب استعمال کی ترغیب دی جاسکے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302902008

WAM/Urdu