ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:49:22 صبح

ایس ایم ایزکیلئے لیکویڈیٹی بڑھانےکی خاطر6ارب درہم سپلائی چین فنانسنگ اقدام کاآغاز


ابوظبی، 17 جنوری، 2021 (وام) ۔۔ ابوظبی محکمہ خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے فروغ کی خاطر مختلف شعبوں کی حمایت کے لئے 6 ارب درہم کی سپلائی چین فنانسنگ کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا پہلا مرحلہ نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی (دمن) اور فرسٹ ابوظبی بینک (ایف اے بی) کے ساتھ شراکت ہے جس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایس ایم ایز کو لیکویڈیٹی فراہم کرنا ہے۔ غدان 21 کی ایس ایم ای کریڈٹ گارنٹی سکیم کے ذریعے مالی تعاون سے شروع کیا گیا یہ اقدام ابو ظبی کے ایس ایم ایز کو کویڈ بحران کے دوران برقرار رکھنے اور ان کی مدد کے لئے نمایاں وابستگی کا مظاہرہ ہے۔ یہ اقدام ایس ایم ایز کے لئے بہت فائدہ مند ہے کیوں کہ اس سے ان کے قابل حصول ادائیگیوں کی فوری ادائیگی میں آسانی ہوتی ہے اس طرح ان کے کام کرنے والے سرمائے کے اخراجات کم ہوجاتے ہیں۔ 2019 میں ابو ظبی میں ایس ایم ایز کاحصہ جی ڈی پی میں 29 فیصد اور قومی معیشت کا 44فیصد رہا۔ ایسی صورتحال میں کاروبار کی حمایت کرنا ابوظبی کی متنوع حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ہے جو علم پر مبنی معیشت کی طرف بڑھنے کے لئے ہے۔ اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ابو ظبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین جاسم محمد بو عطابہ الزابی نے کہاکہ ایس ایم ایز معیشت کی زندیگ ہیں اور ابوظبی کے لئے طویل مدتی پائیدار ترقی کی کلید ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ابوظبی میں ایس ایم ایز کے لئے جاری لیکوڈٹی برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ محکمہ خزانہ کی جانب سے اس اقدام میں حصہ لینے پر اپنے شراکت داروں دمن اور ایف اے بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ انکا متمول نظریہ اس کی کامیابی کو یقینی بنائے گا۔ دمن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد المیاس نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں ایک سرکردہ ملک کی حیثیت سے قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔ انھون نے کہا کہ یہ صحت کے شعبے میں بہت سے اہم ایس ایم ایز کی اہم شراکت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ابوظبی کے شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کے لئے مصروف عمل افراد کے لئے کاروباری تسلسل اور لیکویڈیٹی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خزانہ اور ایف اے بی کے ساتھ شراکت کرنے پر خوشی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسکیم ہمارے عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے میں نمایاں مددگار ثابت ہوگی۔ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آندرے سیوگ نے ​​کہاکہ ایف اے بی ابوظبی کے معاشی مقاصد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے جس میں امارت کے اندر دنیا کے معروف صحت کی نگہداشت کے ماحولیاتی نظام کی جاری ترقی کی حمایت کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے امارت میں ایس ایم ایز کو ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔ انکاکہنا تھا کہ انھیں اس اہم وقت پر ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ایس ایم ایز کے لئے تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے محکمہ خزانہ اور دمن کے ساتھ شراکت کرنے پر فخر ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302902097

WAM/Urdu