ہفتہ 27 فروری 2021 - 4:20:39 صبح

متحدہ عرب امارات کی جانب سے صومالی لینڈ میں بنائے گئے دو ہسپتالوں کا افتتاح

  • بتوجيهات رئيس الدولة ودعم محمد بن زايد .. الإمارات تفتتح مستشفيين في بربرة وبرعو بأرض الصومال
  • بتوجيهات رئيس الدولة ودعم محمد بن زايد .. الإمارات تفتتح مستشفيين في بربرة وبرعو بأرض الصومال
  • بتوجيهات رئيس الدولة ودعم محمد بن زايد .. الإمارات تفتتح مستشفيين في بربرة وبرعو بأرض الصومال
  • بتوجيهات رئيس الدولة ودعم محمد بن زايد .. الإمارات تفتتح مستشفيين في بربرة وبرعو بأرض الصومال
  • بتوجيهات رئيس الدولة ودعم محمد بن زايد .. الإمارات تفتتح مستشفيين في بربرة وبرعو بأرض الصومال
ویڈیو تصویر

ہرگیسا ، صومالی لینڈ ، 18 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ خلیفہ بن زاید النھیان فاؤنڈیشن کے وفد نے جمہوریہ صومالی لینڈ میں دو نئے ہسپتالوں کو کھول دیا – ان میں سے پہلا ہسپتال صومالیہ کے شمالی مغربی شہر بربیرا میں ' شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ہسپتال ' ہے جبکہ دوسرا بوراؤ شہر میں بنایا گیا ہے جوکہ صومالی لینڈ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہ ہسپتال خواتین ، بچوں اور نوزائیدہ کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے – ان ہسپتالوں کی تعمیر ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زیاد النھیان کی ہدایات پر اور نائب وزیراعظم ، وزیر برائے صدارتی امور اور فاؤنڈیشن کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان کی براہ راست نگرانی میں ہوئی – خلیفہ بن زاید النھیان فاؤنڈیشن کا یہ اقدام صومالی لینڈ میں صحت مسائل سے دوچار لوگوں اور پسماندہ طبقات کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھلائی کیلئے ہے ، ان حالات نے کووڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے مزید پیچیدہ شکل اختیار کی تھی – بربیرا کے ہسپتال کا افتتاح صومالی لینڈ کے نائب صدر عبدالرحمن صلیسی ، وہاں کے وزیر صحت عمر علی عبداللہ نے کیا جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے دیگر متعدد اعلی عہدیدار بھی موجود تھے – صلیسی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات قابل قدر ہیں اور صومالی لینڈ میں عرب امارات کے انسانی ہمدردی کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے ان ہسپتالوں کی تعمیر پر خلیفہ فاؤنڈیشن کیلئے بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان ہسپتالوں کی وجہ سے دونوں شہروں کے ہزاروں گھرانے بہترین علاج معالجہ سہولیات سے مستفیض ہونگے – شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ہسپتال 40 بستروں پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 1351 مربع میٹر ہے ، میں استقبالیہ ، آپریٹنگ روم ، مریضوں کے 8 کمرے ، 6 کلینک ، ایک ڈینٹل کلینک اور تین انتہائی نگہداشت کے کمرے اور ایمرجنسی روم ہیں ۔ یہ ہسپتال جدید ترین طبی آلات اور بیک اپ جنریٹر سے لیس ہے – دوسرا ہسپتال بھی 40 بستروں کا ہے جسکا افتتاح اماراتی وفد اور صومالی لینڈ کے وزیر صحت نے کیا ۔ وزیر صحت نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کیلئے بھرپور اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس سے خواتین اور نئے پیدا ہونے والے بچوں کی بہترین نگہداشت میسر آئے گی – یہ ہسپتال کل 1351 مربع میٹر رقبے پر قائم ہوا ہے جس میں آپریشن روم ، مریضوں کے 8 کمرے ، چھ کلینکس ، ایک ڈینٹل کلینک ، انتہائی نگہداشت کے تین کمرے ، تین ایمرجنسی رومز ہیں ۔ اس ہسپتال سے وہاں نوزائیدہ اور زچگی اموات کی شرح میں کمی بھی آنے کی امید ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302902254

WAM/Urdu