ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:17:53 صبح

متحدہ عرب امارات کو بچوں کی عرب پارلیمنٹ کے مستقل صدر دفاتر کا میزبان بنانے کا معاہدہ


ابوظہبی ، 18 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون اور بچوں کی عرب پارلیمنٹ نے آج ایک معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے تحت بچوں کی عرب پارلیمنٹ کا مستقل ہیڈکوارٹرز شارجہ کی امارت میں قائم ہوگا – اس معاہدے پر وزارت کے معاون وزیر برائے انسانی حقوق احمد عبدالرحمن الجرمان اور بچوں کی عرب پارلیمنٹ کی سیکریٹری جنرل ایمن عثمان الباروت نے دستخط کیئے ۔ وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں یہ معاہدہ طے پانے کے وقت ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکومتی تعلقات کے محکمہ کے چیئرمین شیخ فھیم بن سلطان بن خالد القاسمی بھی موجود تھے – اس معاہدے کو انجام دینے کیلئے عرب ریاستوں کی وزارتی سطح کی کونسل آف دی لیگ نے متحدہ عرب امارات کی اس درخواست پر فیصلہ کیا تھا جس میں بچوں کی عرب پارلیمنٹ کی میزبانی اسے دینے کیلئے کہا گیا تھا ۔ یہ اقدام سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے ویژن پر عملدرآمد اور عرب بچوں سے متعلق امور میں ان کی مستقل حمایت کے عین مطابق ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302902380

WAM/Urdu