ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:48:05 صبح

عرب امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 ویکسین کی مزید 89 ہزار خوراکیں دیدی گئیں


ابوظہبی ، 18 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لوگوں کو کووڈ 19 سے بچاؤ کی مزید 88 ہزار 743 خوراکیں دیدی گئیں ۔ اس طرح اب تک کی اس قومی مہم میں اس ویکسین کی کل 19 لاکھ 71 ہزار 521 خوراکیں بہم میسر کی جاچکی ہیں جوکہ قومی سطح پر فی 100 افراد 93ء19 خوراکیں بنتی ہیں – کورونا وائرس کی عالمی وباء سے بچاؤ کی اس ویکسین کو فراہمی کا یہ عمل وزارت کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو یہ ویکسین فراہم کی جانی ہے تاکہ ویکسینیشن کے اس عمل سے درکاری مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے اور اس سے اس وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302902317

WAM/Urdu