ہفتہ 27 فروری 2021 - 5:46:40 صبح

صقر غوباش کا قبرص کے وزیرخارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  • صقر غباش يبحث تعزيز العلاقات الثنائية مع وزير خارجية قبرص
  • صقر غباش يبحث تعزيز العلاقات الثنائية مع وزير خارجية قبرص
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 18جنوری، 2021 (وام) ۔۔ قبرص کے وزیر خارجہ نیکوس کرسٹوڈولائڈس نے فیڈرل نیشنل کونسل (ایف این سی) کے اسپیکرصقر غوباش سے ملاقات کی اور متحدہ عرب امارات اور قبرص کے مابین دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ابوظبی میں ایف این سی کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں قبرص کے سفیر یانیس مائیکلائڈس بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پارلیمانی شعبوں سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تشویش کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صقر غوباش نے قبرص کی پارلیمنٹ کے ساتھ ایف این سی کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی دوستی کمیٹیوں کے کردار کو تقویت دینے کے ساتھ پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی دوستی کمیٹی کا اجلاس 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگاجس میں عالمی پارلیمانی تقاریب کے دوران باہمی رابطوں کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ قبرص کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور دونوں دوست ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لئے اس دورے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ مجموعی تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ متحدہ عرب امارات کے علاقائی اور بین الاقوامی تشخص کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات قبرص کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ انہوں نے قبرص کے ایوان نمائندگان کے صدر کی طرف سے پارلیمانی تعلقات کو تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے صقر غوباش کو پارلیمانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے قبرص کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ کرسٹوڈولائڈس نے کوروناوائرس (COVID-19) وباء سے نمٹنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو سراہا اور بحران کے معاشی اور معاشرتی اثرات کم کرنے کے اقدامات کی تعریف کی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302902468

WAM/Urdu