ہفتہ 27 فروری 2021 - 4:42:55 صبح

اہم کامیابیوں سےمتحدہ عرب امارات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیاہے:منصور بن زاید

  • منصور بن زايد: دولة الإمارات في نظر العالم ليست كما هي قبل 10 أعوام والإعلام مطالب بالانتقال إلى مجالات أرحب في الإبداع والتأثير
  • منصور بن زايد: دولة الإمارات في نظر العالم ليست كما هي قبل 10 أعوام والإعلام مطالب بالانتقال إلى مجالات أرحب في الإبداع والتأثير
  • منصور بن زايد: دولة الإمارات في نظر العالم ليست كما هي قبل 10 أعوام والإعلام مطالب بالانتقال إلى مجالات أرحب في الإبداع والتأثير
  • منصور بن زايد: دولة الإمارات في نظر العالم ليست كما هي قبل 10 أعوام والإعلام مطالب بالانتقال إلى مجالات أرحب في الإبداع والتأثير
ویڈیو تصویر

ابوظبی، 18جنوری، 2021 (وام) ۔۔ نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات 2020 میں قوم کے ذریعے اختیار کیے گئے مریخ مشن، براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ، ابراہیمی امن معاہدے اور عالمی معیشت پر دباؤ کے باوجود COVID-19 وباء سے کامیابی سے نمٹنے کے اسٹریٹجک، تاریخی منصوبوں اور اقدامات کی بدولت عالمی سطح پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ شیخ منصور نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں کابینہ کے فیصلے کے تحت نیشنل میڈیا ٹیم کی تشکیل کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سے 10 سالوں کے دوران تمام محاذوں میں تیز رفتار اور کثیر الجہتی ترقی اور کامیابیوں کی بدولت متحدہ عرب امارات میڈیا میں اپنی مخصوص حیثیت پرفخر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قومی میڈیا کی طرف سے موجودہ عالمی تبدیلیوں کے ساتھ تسلسل برقرار رکھنے کے لئے روشن مستقبل کیلئے مستحکم اور پراعتماد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کی جانے والی اہم کامیابیوں کے لئے ایسے کثیر لسانی میڈیا پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے جہاں ثقافتی، لسانی اور جغرافیائی رکاوٹوں سے بالاتر ہوکراپنی اقدار اور نظریات پر کھل کر بات چیت کی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سی کامیاب اور دل چسپ کہانیاں ہیں جنہیں قومی میڈیا کےذریعے پوری دنیا تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات میں امن، بقائے باہمی، رواداری اور مہذب زندگی کے ماحول کے بارے میں پوری دنیا کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے ہمیں ایک مختلف میڈیا تناظر کی ضرورت ہے جو ہماری قومی ترقیاتی مہم کے مقاصد کی تکمیل کرتے ہوئے اسٹیٹ پالیسی کے مطابق رہتی ہے۔ شیخ منصور نے قومی میڈیا ٹیم اور متحدہ عرب امارات میں قومی میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والے تمام کارکنوں کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ منصور نے کہا کہ قومی میڈیا ٹیم کی حیثیت سے آپ کا کردار ایک نیا وژن اور منصوبے تیار کرنا ہے جو ہماری قومی اقدار کو امن اور انسانی برادری کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس سلسلے میں ٹیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ نیشنل میڈیا ٹیم ایک کمیٹی ہے جو متحدہ عرب امارات کے میڈیا آفس کے زیر انتظام کام کرتی ہے اور قومی میڈیا کے اہم اداروں پر مشتمل ہے۔ ٹیم کو علاقائی اور عالمی منظر نامے پر قوم کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی روشنی میں آنے والے دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے لئے ایک نیا اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302902423

WAM/Urdu